• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کھیلو انڈیاسرمائی کھیلوں کےلیے تمام تیاریاں مکمل : ڈی سی بارہمولہ

کھیلو انڈیاسرمائی کھیلوں کےلیے تمام تیاریاں مکمل : ڈی سی بارہمولہ

by امت ڈیسک
19/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ منگا شرپا کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں 21 فروری سے شروع ہونے والی کھیلو انڈیا کے سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی سہولیت کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اس سلسلے میں گلمرگ سڑک سے برف ہٹانے کا کام بھی زوروں سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے پیر کے روز گلمرگ جہاں بھاری برف باری ہوئی ہے، میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘کھیلو انڈیا کے سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن یہاں کل سے شروع ہو رہا ہے اور کھلاڑیوں کا آج سے ہی مرحلہ وار طریقے سے یہاں آنے کا سلسلہ شروع ہوگا’۔
انہوں نے کہا: ‘سپورٹس کونسل نے یہاں ان کے قیام و طعام کا بھر پور بند و بست کیا ہے اور اور آج گلمرگ جہاں ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوئی ہے، میں سڑک سے برف ہٹانے کے لئے کام زوروں سے جاری ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘کھلاڑیوں کے لئے خاص گاڑیوں کا بند وبست کیا گیا ہے اور جب کھلاڑیوں کی کانوائے آئی گی اس وقت بھی سڑکوں پر برف ہٹانے کی مشینیں لگی ہوئی ہوں گی تاکہ ان کی کوئی گاڑی سڑک میں پھنس نہ جائے’۔
مسٹر شرپا نے کہا کہ اس کے علاوہ گلمرگ میں کھلاڑیوں اور سیاحوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کے افسران یہاں سروے کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام زوروں سے جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع کی سڑکوں پر جلد سے جلد ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں 21 فروری سے ہو رہا ہے۔ کھیلوں کا یہ ایونٹ 26 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق امسال اس ایونٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قرب 4 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
بتادیں کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پہلا ایونٹ فروری اور مارچ سال 2020 میں لیہہ اور گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ سڑک حادثہ میں نوجوان ازجان

Next Post

وزیراعظم دورہ جموں : سیکورٹی ایڈوائزری جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
Next Post
اگلے سال پھر میں اس لال قلعہ سے تقریر کروں گا: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم دورہ جموں : سیکورٹی ایڈوائزری جاری

سچن تندولکر نے پلوامہ میں کیا کشمیری قہوہ نوش

سچن تندولکر نے پلوامہ میں کیا کشمیری قہوہ نوش

بانڈی پورہ میں خاندانی جھگڑے کے دوران شخص کا قتل

بانڈی پورہ میں خاندانی جھگڑے کے دوران شخص کا قتل

ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

عبداللہ فیملی کو آرٹیکل 370 کے خاتمے کی جانکاری تھی: غلام نبی آزاد

بڈگام میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا

بڈگام میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »