• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں وکشمیر میں ہڑتالی کیلنڈروں کی جگہ یونیورسٹی اور اسکولی کلینڈروں نے لے لی ہیں : منوج سنہا

by امت ڈیسک
20/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں،20:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز کہا کہ یونین ٹریٹری میں ہڑتالی کلینڈروں کی جگہ یونیورسٹی اور اسکولی کلینڈروں نے لی ہے انہوں نے بتایا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے ان کے مطابق وہ دن گئے جب پڑوسی ملک احتجاج اور ہڑتالی کلینڈر جاری کیا کرتا تھا ان باتوں کا اظہار منوج سنہا نے جموں میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر میں نہ صرف تعمیر وترقی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوا بلکہ ہر سو امن و امان کی فضابھی قائم ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتال اور بند اب قصہ پارینہ بن گئے اور لوگ آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔

ایل جی نے کہا، “آج، نوجوان اور بچے یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے کیلنڈروں کی پیروی کر رہے ہیں۔”

ان کے مطابق پانچ اگست 2019کے بعد دہشت گردی ، علیحدگی پسندی اور نا انصافی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئی ہے۔

منوج سنہا نے کہاکہ پہلی بار مغربی پاکستانی پناہ گزینوں اور پسماندہ لوگوں کو حقوق فراہم کئے گئے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں پنچایتی انتخابات ہو چکے ہوتے لیکن پہاڑی برادری کے لئے ریزر ویشن کا مسئلہ زیر التوا تھا لہذا گوجر بکر والوں کے لوگوں کو ان کے حقوق کو چھوئے بغیر پہاڑی برادر ی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ریزرویشن دی گئی ۔

ایل جی نے کہا کہ پنچایتی انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس سمت میں کوششیں جاری ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعظم مودی کے فعال تعاون سے جموں وکشمیر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے،

دہشت گردی سے متعلق واقعات میں 75فیصد کمی واقع ہوئی ، پتھر او اور تشدد کے واقعات ماضی کی داستان بن گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی نوجوانوں کی دہشت گرد صفوں میں شمولیت کے رجحان میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب کشمیر میں سینما گھر کام کررہے ہیں ، لوگ جہلم اور جھیل ڈل کے کناروں پر راتیں گزار رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب جموں کے لوگ بھی دریائے توی پر وقت گزاریں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا :”جموں وکشمیر میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہے اور لوگ بھی انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔“

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دفعہ 370کی منسوخی سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا کہ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Next Post

وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے 1500 نئے بھرتی امیدواروں کو تقرری کے خطوط تقسیم کئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
Next Post
دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے 1500 نئے بھرتی امیدواروں کو تقرری کے خطوط تقسیم کئے

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 8 جنوری کو لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی

کشمیر یونیورسٹی میں 21 فروری کو لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی

مژھل میں برفانی تودے کی زد میں آکر شخص لقمہ اجل

دس اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ

سونیا گاندھی اور جے پی نڈا سمیت کئی بڑے رہنما راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب

سونیا گاندھی اور جے پی نڈا سمیت کئی بڑے رہنما راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب

کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

تعطیلات میں توسیع کی گنجائش نہیں، اساتذہ 21 فروری کو حاضری دیں: محکمہ تعلیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »