• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370کی منسوخی سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا کہ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

دفعہ 370کی منسوخی سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا کہ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

by امت ڈیسک
20/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کے روز کہاکہ پی ایم مودی نے جموں وکشمیر میں 70سال کی نا انصافیوں کا ازالہ کرکے ہر طبقے کو انصاف فراہم کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے دفعہ 370کو منسوخ کرکے دنیا تک یہ پیغام پہنچایا کہ ”مودی ہے تو ممکن ہے“۔مرکزی وزیر نے کہا مودی کی گارنٹی ہی اصلی گارنٹی ہے اس کے آگے اور کوئی گارنٹی نہیں۔

انہوں نے جموں وکشمیر کو پر امن خط بنانے کے لئے وزیر اعظم مودی کی ستائش کی۔جموں میں عوامی ریلی سے خطاب کے دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ پی ایم مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر اس وقت ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔انہوں نے کہا :”دفعہ 370کے باعث جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق سلب ہو رہے تھے تاہم موجودہ مرکزی حکومت جس کی سربراہی نریندرمودی کر رہے ہیں نے اس قانون کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا۔“مرکزی وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر موجودہ حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا :”پی ایم مودی نے جموں وکشمیر میں 70سال کی نا انصافیوں کا خاتمہ کرکے لوگوں کو اس فرسودہ قانون سے چھٹکارا دلایا۔‘

انہوں نے عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کہاکہ دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں امن و امان کی فضا واپس لوٹ آئی ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم مودی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا:”دنیا کے ہر دلعزیز لیڈر کا شیاما پرساد مکھرجی اور مندروں کے شہر کی دھرتی پر پرتپاک استقبال کرتے ہیں۔“انہوں نے کہاکہ مودی جی کی ریلی میں شرکت کے لئے لوگوں میں کافی جوش اور جذبہ دیکھا گیا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت نے کہا جب وزیر اعظم مسند اقتدارپر جلوئے افروز ہوئے تو جموں وکشمیر میں سیلاب آیا ، مودی جی نے دیپاولی کا تہوار سیلاب زدگان کے بیچ منایا۔دنیا کاسب سے اونچا ریل پل جموں میں ہی تعمیر ہوا، ایشیاکی سب سے لمبی چنانی ناشری ٹنل جموں وکشمیر میں ہی بنی۔انہوں نے کہاکہ مودی جی نے جموں وکشمیر کو دو ایمز ، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم دئے۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کی بیٹیوں، والمیکی سماج ، گوجر اور پہاڑیوں کو حقوق فراہم کرنے کی خاطرموجودہ حکومت نے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری کی خاطر بھی موجودہ حکومت نے زمینی سطح پر کام کیا ہے۔

دفعہ 370کی منسوخی کے بارے میں مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ آرٹیکل 370کی منسوخی سے مودی جی نے دنیا کے آگے یہ ثابت کردیا ہے کہ ”مودی ہے تو ممکن ہے“۔انہوں نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مودی کی گارنٹی ہی اصلی گارنٹی ہے اس کے آگے اور کوئی گارنٹی نہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

معروف پہاڑی و اردو شاعر و ادیب نذر بونیاری ممبئی میں چل بسے

Next Post

جموں وکشمیر میں ہڑتالی کیلنڈروں کی جگہ یونیورسٹی اور اسکولی کلینڈروں نے لے لی ہیں : منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں وکشمیر میں ہڑتالی کیلنڈروں کی جگہ یونیورسٹی اور اسکولی کلینڈروں نے لے لی ہیں : منوج سنہا

دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے 1500 نئے بھرتی امیدواروں کو تقرری کے خطوط تقسیم کئے

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 8 جنوری کو لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی

کشمیر یونیورسٹی میں 21 فروری کو لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی

مژھل میں برفانی تودے کی زد میں آکر شخص لقمہ اجل

دس اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ

سونیا گاندھی اور جے پی نڈا سمیت کئی بڑے رہنما راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب

سونیا گاندھی اور جے پی نڈا سمیت کئی بڑے رہنما راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »