• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

این آئی ٹی پروفیسر کے خلاف کیس درج، اے سی بی نے پانچ مقامات پر چھاپے مارے

by امت ڈیسک
11/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سرینگر کے پروفیسر منظور احمد تانترے کے خلاف ’’غیر متناسب اثاثے‘‘ جمع کرنے کے الزامات کی تحقیقات شروع کی ہے۔ اے سی بی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تانترے کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں ’’منقولہ اور غیر منقولہ جدائیداد تانترے کے قبضے میں‘‘ ہونے کو نمایاں کیا گیا ہے۔ درج کیس میں دعویٰ کیا ہے کہ جمع نقدہ مبینہ طور پر ان کی آمدنی کے معلوم ذرائع سے تجاوز کر گئی ہے۔

اے سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پروفیسر منظور احمد تانترے، جو اس وقت این آئی ٹی سرینگر میں تعینات ہیں، کے پاس ایسے اثاثے پائے گئے جن سے تصدیق کے عمل کے دوران شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔ جمع شدہ دولت کو اس کی جائز آمدنی سے غیر متناسب سمجھا گیا، جس سے اے سی بی کو قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہو گئی۔ درج مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 04/2024، انسداد بدعنوانی ایکٹ، 2006 کے سیکشن 5(1)(e) کے تحت آتا ہے۔ یہ سیکشن سرکاری ملازم کے مالی وسائل یا جائیداد کے قبضے میں ہونے سے متعلق ہے جو ذرائع آمدن اور جمع شدہ مال کا تسلی بخش حساب نہ ملنے کی صورت میں درج کیا جاتا ہے۔

قانونی کارروائی کے بعد اے سی بی نے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے اور ساتھ ہی پانچ مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ ان مقامات میں دودرہامہ میں تانترے کا رہائشی مکان، گاندربل میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے قریب ایک شاپنگ کمپلیکس، کنگن میں ایک ریسٹ ہاؤس، ایک سرکاری کوارٹر اور این آئی ٹی سرینگر میں پروفیسر کا دفتر شامل تھا۔ اس کے علاوہ جموں میں ایک فلیٹ کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

اے سی بی کے مطابق تلاشی کے آپریشن کے دوران مجرمانہ مواد بشمول ریونیو کاغذات، مالیاتی اور بنک دستاویز اور ’بھاری‘ نقد رقم 3،86،650 روپے برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ اشیاء کو جاری تفتیش میں ثبوت کے طور پر قبضے میں لیا گیا ہے۔ اے سی بی نے تصدیق کی کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے اور انہوں نے اس ضمن میں غیر جانبدارانہ انکوائری کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کو بھی دہرایا.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرواعظ نے رمضان المبارک کی آمد پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی

Next Post

بڈگام میں 9 سالہ بچی کو چیتے نے بنایا شکار، بچی کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
بڈگام میں 9 سالہ بچی کو چیتے نے بنایا شکار، بچی کی موت

بڈگام میں 9 سالہ بچی کو چیتے نے بنایا شکار، بچی کی موت

کرگل کونسل چناؤ :کیاچناؤی نتائج سے اسمبلی انتخابات التوا میں پڑگئے؟

کشمیر کی پارلیمانی سیٹیوں کی قربانی نیشنل کانفرنس نہیں دے گی: عمر عبداللہ

پی ایم مودی، کھرگے،راہل اور پرینکا سمیت کئی سیاسی لیڈروں نے ماہ رمضان کی مبارکباد

پی ایم مودی، کھرگے،راہل اور پرینکا سمیت کئی سیاسی لیڈروں نے ماہ رمضان کی مبارکباد

*ٹیولپ گارڈن نے اس سیزن میں سیاحوں کی آمد کا ریکارڈ بنایا*

باغ گل لالہ 23 مارچ کو کھولا جائے گا

ای سی آئی نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کی سرینگر وارد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »