امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 21 مارچ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے کے واٹنارڈ گاؤں میں ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت بانہال کے ایک فرد کے طور پر کی گئی ہے۔
جانکاری رکھنے والے ایک اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ کوکرناگ کے واٹنارڈ گاؤں میں کچھ راہگیروں نے ایک لاش پڑی دیکھی۔
"پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے اپنے قبضے میں لے لیا،” اہلکار نے کہا، "ابتدائی تشخیص کے بعد لاش ایک مظفر احمد شان ولد عبدالغنی کی بتائی نوگام بانہال کا رہنے والا ہے ۔
اہلکار نے مزید کہا، ’’اس معاملے کی تحقیقات کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔‘‘ (جی این ایس)










