امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 19 اپریل : اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں جمعہ کو مٹی کے تودے گرنے سے ایک عارضی کوٹھہ کو نقصان پہنچنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ تکیہ ماگام، کوکرناگ میں مسلسل بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے ایک کوٹھہ کو نقصان پہنچا ہے جو کہ عبدالحمید ولد عبدالرحمان آہنگرکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں ان کی اہلیہ سلیمہ بیگم ملبے کے نیچے آکر زخمی ہوگئیں جنہیں علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ دریں اثناء حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔(کشمیر اسکرول)








