امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 19 اپریل :- شمالی کشمیر کے ضلع کے ہندواڑہ علاقے میں جمعہ کو ایک سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔
ایک اہلکار نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک سی آر پی ایف اہلکار جس کی شناخت منیر احمد خان کے طور پر کی گئی ہے جو ہندواڑہ میں تعینات ہے جو کہ ہندواڑہ میں کوئے کا رہنے والا ہے ڈیوٹی پر بے ہوش ہو کر گر گیا۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں انہیں مردہ قرار دیا گیا اور ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا جاتا ہے۔
دریں اثناء اس سلسلے میں متعلقہ سیکشنز کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)