امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 01 جون :- وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے کرن نگر علاقے میں ہفتہ کی دوپہر ایک نوجوان کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے کرہ نگر میں ایک 17 سالہ نوجوان کو چاقو سے وار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔









