امت نیوز ڈیسک//
سرینگر :ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر ہوتے ہی کئی ایجنسیوں نے ایگزٹ پولز جاری کیے جن میں واضح طور پر بھاجپا کا پھر سے واپسی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ریپبلک پی ایم اے آر کیو-میٹریز، لوک پول نے این ڈی اے کے لیے زبردست واپسی کی پیش گوئی کی ہے۔ ریپبلک-پی ایم اے آر کیو-میٹریز کے مطابق این ڈی اے 359 سیٹوں کے ساتھ انتخابات میں کلین سویپ کر رہی ہے، جبکہ انڈیا کو 154 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ لوک پول کے مطابق این ڈی اے کو 325-335 سیٹیں، انڈیا کو 155-165 اور دوسروں کو 48-55 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔
وہیں انڈیا نیوز- ڈی ڈائنامکس کے ایگزٹ پول میں این ڈی اے کی برتری بتائی جارہی ہے۔ بی جے پی اتحاد کو 371 سیٹیں، انڈیا بلاک کو 125 سیٹیں اور دیگر کو 47 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اسی طرح جن کی بات کی پیشگوئی کے مطابق این ڈی اے کو 362-392، انڈیا بلاک کو 141-161 اور دیگر کو 10-20سیٹیں ملیں گے۔
ری پبلک بھارت۔میٹریز کے مطابق این ڈی اے کو 353-368، انڈیا بلاک کو 118-133 اور دیگر کو 43-48 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
جبکہ ری پبلک ٹی وی۔پی مارک ایگزٹ پول میں بتایا گیا کہ این ڈی اے کو 359، انڈیا بلاک کو 154 اور دیگر 30 نشستوں پر کامیابی ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔
این ڈی ٹی وی پول آف پول کے مطابق این ڈی اے کو 365 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ انڈیا بلاک کو 142 اور دیگر کو 36 سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد، پول ایجنسیاں اور میڈیا گروپس اپنے متعلقہ ایگزٹ پول تخمینہ جاری کریں گے۔ ایک خیال ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج ایگزٹ پول میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس بار کون سی پارٹی حکومت بنا سکتی ہے۔ تاہم کئی بار ایگزٹ پول کی پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ ریاستوں کی 57 سیٹوں پر شام 6 بجے ووٹنگ ختم ہونے کے 30 منٹ بعد ایگزٹ پول کا تخمینہ جاری کیا جا سکتا ہے۔