امت نیوز ڈیسک //
نئی دلی : نریندر مودی کی قیادت میں مسلسل تیسری بار این ڈی اے حکومت بن گئی ہے۔ اتوار کی شام نریندر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ کئی وزراء نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ مودی 3.0 میں کئی نئے چہروں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرانے چہروں کو بھی نئی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔ متعدد غیر ملکی سربراہان مملکت اور سینکڑوں مہمان مودی 3.0 کی تقریب حلف برداری کے گواہ بنے ۔
نریندر مودی کے بعد راج ناتھ سنگھ اور امت شاہ نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ امت شاہ کے بعد صدر دروپدی مرمو نے نتن گڈکری کو حلف دلایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ 71 وزراء بھی حلف لے رہے ہیں۔ ان میں تقریباً 21 اعلیٰ ذات، 27 او بی سی، 10 دلت، 5 آدیواسی اور 5 اقلیتی ذات کے ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ بی جے پی نے ذات پات کے مساوات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کابینہ کی تقسیم کی ہے۔ جانئے کون کون سے وزراء کس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
اونچی ذات: امت شاہ، ایس جے شنکر، منسکھ منڈاویہ، راج ناتھ سنگھ، جتن پرساد، جینت چودھری، دھرمیندر پردھان، رونیت بٹو، نتن گڈکری، پیوش گوئل، منوہر لال کھٹر، جتیندر سنگھ، گجیندر سنگھ شیخاوت، سنجے موہن سیٹھ، ،سکانت مجمدار، پرہلاد جوشی، جے پی نڈا، گری راج سنگھ، للن سنگھ، ستیش چندر دوبے شامل ہیں۔
او بی سی : سی آر پاٹل، پنکج چودھری، انوپریہ پٹیل، بی ایل ورما، رکشا کھڈسے، پرتاپ راؤ جادھو، شیوراج سنگھ چوہان، جیوتی رادتیہ سندھیا، راؤ اندرجیت سنگھ، کرشن پال گرجر، بھوپیندر یادو، بھاگیرتھ چودھری، اناپورنا دیوی، شوبھا کرندلاجے، ایچ ڈی کمارسوامی، ایچ ڈی نتیا نند رائے شامل ہیں۔
دلت : ایس پی بگھیل، کملیش پاسوان، اجے ٹمٹا، رام داس اٹھاولے، وریندر کمار، ساوتری ٹھاکر، ارجن رام میگھوال، چراغ پاسوان، جیتن رام مانجھی، رام ناتھ ٹھاکر شامل ہیں۔
آدیواسی : جوال اورم، شری پد یسو نائک، سربانند سونووال شامل ہیں۔











