امت نیوز ڈیسک //
نئی دلی : نریندر مودی کی قیادت میں مسلسل تیسری بار این ڈی اے حکومت بن گئی ہے۔ اتوار کی شام نریندر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ کئی وزراء نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔
مودی 3.0 میں کئی نئے چہروں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرانے چہروں کو بھی نئی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔ متعدد غیر ملکی سربراہان مملکت اور سینکڑوں مہمان مودی 3.0 کی تقریب حلف برداری کے گواہ بنے ۔
نریندر مودی کے بعد راج ناتھ سنگھ اور امت شاہ نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ امت شاہ کے بعد صدر دروپدی مرمو نے نتن گڈکری کو حلف دلایا۔