• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریاسی حملے میں مرنے والوں کی تعداد ہوئی 10، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری

ریاسی حملے میں مرنے والوں کی تعداد ہوئی 10، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری

by امت ڈیسک
10/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ریاسی: جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں اتوار کی شام عسکریت پسندوں نے یاتریوں کی بس پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اتر پردیش اور دہلی کے زائرین کو لے کر جانے والی بس حملے کے بعد گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجہ میں 3 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک جب کہ 32 زخمی بتائے جاتے ہیں۔ شام 6 بج کر 15 منٹ پر فائرنگ کے بعد 53 سیٹر بس سڑک سے ہٹ کر گہری کھائی میں جاگری۔ عسکریت پسندوں نے بس پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ پونی علاقہ کے ترایاتھ گاؤں کے قریب شیو کھوری مندر سے کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر جا رہی تھی۔ بس میں سفر کرنے والے ایک متاثرہ شخص نے اسپتال میں نمائندوں کو بتایا کہ بس پر 25 سے 30 گولیاں چلیں اور بس کھائی میں گر گئی۔ اس نے ایک نقاب پوش حملہ آور کو دیکھا جو سرخ مفلر پہنے بس پر فائرنگ کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شام 4 بجے روانہ ہونا تھا، لیکن بس 5.30 بجے روانہ ہوئی اور اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔ ضلع اسپتال میں داخل اتر پردیش کے سنتوش کمار نے بتایا کہ میں بس ڈرائیور کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ گھنے جنگلوں سے ایک گاڑی اتر رہی تھی، تب میں نے دیکھا کہ ایک شخص کالے کپڑے سے منہ اور سر ڈھانپے اندر داخل ہوا ہے۔ بس سامنے آئی اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوا اور بس کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند کافی دیر تک بس پر فائرنگ کرتے رہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ ہم کھائی میں بے یار و مددگار پڑے تھے۔ جس کے بعد کچھ مقامی لوگ وہاں پہنچے اور ہماری مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں کچھ پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے۔

اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ یاتریوں پر وحشیانہ عسکریت پسندوں کے حملہ میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتوار کو دوسری بار مرکزی وزیر کے طور پر حلف لینے کے فوراً بعد، شاہ نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر کے ڈی جی پی آر آر سوین سے بات کی اور حملہ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نے حملہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں۔ اس گھناؤنے فعل کے پیچھے جو بھی ہیں انہیں جلد سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب کانگریس نے کہا کہ یہ واقعہ جموں و کشمیر میں تشویشناک سکیورٹی صورتحال کی حقیقی تصویر کو ظاہر کرتا ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی این ڈی اے حکومت حلف لے رہی تھی اور کئی ممالک کے سربراہان ملک میں تھے، تب یاتریوں کو لے جانے والی بس پر بزدلانہ حملہ میں لوگوں کی جانیں گئیں۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے غلام نبی آزاد کے علاوہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی حملہ کی مذمت کی ہے۔ بتادیں کہ اس گھناؤنے فعل کے ذمہ دار عسکریت پسندوں کا پتہ لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے ریاسی اور پڑوسی راجوری ضلع سے سکیورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کے لیے بھیجا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، پاکستان ٹیم 120 رنز بھی نہ بناسکی، بھارت 6 رنز سے جیت گیا

Next Post

منوج سنہا کا شری گرو ارجن دیو جی کو ان کے یوم شہادت پر خراج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
یوم اساتذہ : ایل جی کا اساتذہ کا احترام و تشکر

منوج سنہا کا شری گرو ارجن دیو جی کو ان کے یوم شہادت پر خراج

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر کی مسجد کے اندر نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

سونہ مرگ سڑک حادثہ میں پنجاب کے شخص کی موت، متعدد زخمی

لفٹینٹ گورنر نے این آئی ٹی سرینگر کے گیسٹ ہاوس اور کھیلوں کی سہولیات کا افتتاح کیا

ریاسی حملہ یہاں افراتفری پھیلانے کی ناپاک کوشش: منوج سنہا

نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا، کسان ندھی کی 17ویں قسط جاری کی

نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا، کسان ندھی کی 17ویں قسط جاری کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »