• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریاسی حملہ پر سیاسی رہنماؤں کو ردعمل

ریاسی حملہ پر سیاسی رہنماؤں کو ردعمل

by امت ڈیسک
09/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
حیدرآباد: نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے ریاسی حملے پر کہا ہے کہ "میں واضح طور پر اس حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایسے علاقوں کو دیکھ کر جو پہلے تمام عسکریت پسندوں سے پاک ہو چکے تھے، عسکریت پسندی کی واپسی دیکھ رہے ہیں”۔

کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے ریاسی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہے ” جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ان کی این ڈی اے حکومت نے حلف اٹھایا اور کئی ممالک کے سربراہان ملک میں موجود ہیں، یاتریوں کو لے جانے والی بس پر ایک بزدلانہ عسکریت پسندانہ حملے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہم اپنے عوام پر ہونے والے اس خوفناک عسکریت پسندانہ حملے اور ہماری قومی سلامتی کی جان بوجھ کر توہین کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ حکومت اور حکام متاثرین کو فوری امداد اور معاوضہ فراہم کریں”۔

کھرگے نے مزید کہا کہ ”صرف تین ہفتے پہلے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کی گئی تھی، اور جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے کئی واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی (اب این ڈی اے) حکومت کی طرف سے امن اور معمول پر لانے کا تمام سینہ زور پروپیگنڈہ کھوکھلا ہے۔ بھارت دہشت گردی کے خلاف متحد ہے”۔

ریاسی میں عسکریت پسندانہ حملے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا "…یہ شرمناک واقعہ جموں و کشمیر کی تشویشناک سیکورٹی صورتحال کی حقیقی تصویر ہے”۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے ایک مسافر بس پر عسکریت پسندانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں نو افراد ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ریاسی کے رانسو میں یاتریوں کی بس پر عسکریت پسندانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ غیر انسانی فعل سخت ترین مذمت کا مستحق ہے۔ زخمیوں کے لیے دعا اور اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ تعزیت”۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں آج تقریبا چھ بجے عسکریت پسندوں نے یاتریوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کر دی، جس میں نو افراد ہلاک اور 33 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ شیو کھوری مندر سے کٹرا جانے والی مسافر بس گولی چلنے کے بعد سڑک سے الٹ گئی اور گہری کھائی میں گر گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کن کن لیڈران نے بطور وزیر حلف اٹھایا؟

Next Post

بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، پاکستان ٹیم 120 رنز بھی نہ بناسکی، بھارت 6 رنز سے جیت گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
Next Post
بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، پاکستان ٹیم 120 رنز بھی نہ بناسکی، بھارت 6 رنز سے جیت گیا

بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، پاکستان ٹیم 120 رنز بھی نہ بناسکی، بھارت 6 رنز سے جیت گیا

ریاسی حملے میں مرنے والوں کی تعداد ہوئی 10، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری

ریاسی حملے میں مرنے والوں کی تعداد ہوئی 10، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری

یوم اساتذہ : ایل جی کا اساتذہ کا احترام و تشکر

منوج سنہا کا شری گرو ارجن دیو جی کو ان کے یوم شہادت پر خراج

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر کی مسجد کے اندر نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

سونہ مرگ سڑک حادثہ میں پنجاب کے شخص کی موت، متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »