امت نیوز ڈیسک //
جموں، 12 جون: ڈوڈہ ضلع میں بدھ کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان رات کے وقت گولی باری شروع ہونے کے بعد فوج کے پانچ فوجی اور پولیس کے اسپیشل پولیس آفیسر زخمی ہوگئے۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ صبح تقریباً 1:45 بجے فوج اور پولیس کے مشترکہ ناکے نے چترگلہ علاقہ میں عسکریت پسندوں سے مقابلہ کیا۔ جھڑپ کے دوران فوج کے پانچ سپاہی اور ایس پی او گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ایس ڈی ایچ بھدرواہ منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی علاقے میں فائرنگ کا کوئی تازہ تبادلہ نہیں ہوا، تاہم تلاش جاری ہے۔(جی این ایس)









