امت نیوز ڈیسک //
سرینگر کے نوشہرہ صورہ علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
اطلاعات کے مطابق آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK01U 6575 نے ایک راہگیر جس کی شناخت عبدلاحد میر ولد غلام احمد ساکنہ نوشہرہ صورہ سرینگر کو شدید ٹکر ماردی. اس موقع پر زخمی کو فوری طور پر میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا.
پولیس نے طبی قانونی اور قانونی کارروائی مکمل کرکے معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن صورہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے الٹو گاڑی کو ضبط کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی.
وہیں لاش کو آخری رسومات کےلیے وارثین کے سپرد کر دیا گیا۔











