امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 جون: جنوبی کشمیر کے لوئر منڈا قاضی گنڈ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک آلٹو کار جس کی رجسٹریشن نمبر JK02AF 5269 تھی بی او ٹاپ پرانی ٹنل روڈ زیگ لوئر منڈا پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے میں ایک شخص عمر احمد بھٹ سکنہ ہلیرشہباد ڈورو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے جو کہ ہلر کے رہائشی ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔








