• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یوم شہداء: سابق وزرائے اعلی کو مزار شہداء نہ جانے کی اجازت

یوم شہداء: سابق وزرائے اعلی کو مزار شہداء نہ جانے کی اجازت

by امت ڈیسک
13/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’13 جولائی یوم شہداء، بند دروازوں اور پولیس کی زیادتی کا ایک اور دور، عوام کو ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکنے کے لیے جنہوں نے جموں کشمیر میں ایک منصفانہ اور جمہوری حکومت قائم کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔‘‘

عمر عبداللہ نے مزید کہا: ’’ملک میں ہر جگہ ان لوگوں (کی قربانیوں) کو سراہا جاتا، لیکن جموں و کشمیر میں انتظامیہ ان قربانیوں کو نظر انداز کرنا چاہتی ہے۔ یہ آخری سال ہے جب وہ ایسا کر سکیں گے۔ انشا اللہ، اگلے سال ہم 13 جولائی کو اس دن کی سنجیدگی اور احترام کے ساتھ منائیں گے۔‘‘

اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر، محبوبہ مفتی نے بھی ایکس کا رخ کیا۔ ’’میرے گھر کے دروازوں کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مجھے مزار شہداء جانے سے روکا جا سکے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے 13جولائی1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ’’کشمیر کی مزاحمت کے علمبردار اور آمریت، جبر و نا انصافی کے خلاف ایک پائیدار علامت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’ہمارے شہیدوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیریوں کے جذبے کو کچلا نہیں جا سکتا۔ آج اس دن شہید ہونے والے مظاہرین کی یاد میں اس کا مشاہدہ کرنا بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے مزید کہا:’’ 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے گئے، بے اختیار کر دیا گیا، اور ہر وہ چیز چھین لی گئی جو ہمارے لیے مقدس تھی۔ وہ ہماری اجتماعی یادوں میں سے ہر ایک کو مٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیکن اس طرح کے حملے صرف اپنے حقوق اور وقار کے لیے لڑائی جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کریں گے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے اپنے رہائشی مکان کے دروازے بند ہونے اور اپنے والد مفتی محمد سعید کی 13 جولائی 1931 کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

این سی کے سینئر لیڈر اور سرینگر پارلیمانی نشست کے ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے سماجی رابطہ گاہ پر کہا: ’’بی جے پی کے اس دور حکومت میں ایک جمہوری ملک سمجھے جانے والے اس ملک کا اخلاقی کمپاس اتنا غلط ہو گیا ہے کہ اب وہ ان (13 جولائی) شہیدوں سے بھی خوفزدہ ہے جنہوں نے بے رحم بادشاہت اور آمریت کے خلاف جد و جہد میں اپنی جانیں قربان کیں۔ وہ شہدا جنہوں نے آزادی اور انسانی وقار کے لیے اپنا خون بہایا۔

’’پولیس اور انتظامیہ جو ان بہادر دلوں کو خراج عقیدت پیش کرتی تھی، اب ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس قبرستان کی طرف جانے والے راستوں کو بند کریں اور ان لوگوں کے دروازوں پر تالے لگائیں جو (مزار شہداء) جانا چاہتے ہیں اور ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ یہ نہ صرف آزادی اور جمہوریت کے نظریے کی بے عزتی ہے بلکہ یہ ان اقدار سے بھی ایک بہت بڑی اور بدصورت تبدیلی ہے جن پر اس قوم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔‘‘

دریں اثناء، بی جے پی کی قریبی اتحادی سمجھی جانے والی جماعتوں – جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی – کے لیڈران کو بھی یوم شہدا کی یادگاری تقریب میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا۔ ان جماعتوں کو بی جے پی کی ’بی‘ ٹیمیں بھی کہا جاتا ہیں جس کی انہوں نے کبھی تائید کی نہ تردید۔

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے بھی دعویٰ کیا کہ انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ’’بغیر کسی وجہ کے، مجھے گھر میں نظر بند ہونے کی اطلاع دی گئی۔ میں واقعی یہ سمجھنے میں ناکام ہوں کہ لوگوں کو شہیدوں کے قبرستان جانے سے روکنے سے انتظامیہ کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ لوگوں کو اپنے ہیرو کا انتخاب کرنے کا حق ہے اور شہداء، کشمیری عوام کے لیے ہیرو ہیں۔‘‘ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے مزید کہا: ’’حقیقت سے پردہ پوشی کیوں اور غیر مقامی حکومت کو اس میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟‘‘

قبل ازیں، جموں کشمیر پولیس نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو 13 جولائی 1931 کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکا اور پارٹی صدر الطاف بخاری سمیت دیگر رہنماؤں کو مزار شہداء نقشبند صاحب، سرینگر جانے کی اجازت نہیں دی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، 18 زخمی

Next Post

عمرعبداللہ نے انتظامیہ کے لیے وزرات داخلہ کے نئے قواعد پر تنقید کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

عمرعبداللہ نے انتظامیہ کے لیے وزرات داخلہ کے نئے قواعد پر تنقید کی

بارہمولہ میں تین ٹھگ گرفتار

بارہمولہ میں تین ٹھگ گرفتار

بڈگام میں چار پٹواریوں کو غفلت برتنے پر معطل کردیا

بڈگام میں چار پٹواریوں کو غفلت برتنے پر معطل کردیا

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا

اننت ناگ پولیس نے علماء کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر پر کارروائی کی

اننت ناگ پولیس نے علماء کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر پر کارروائی کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »