امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 17 جولائی : یوم عاشورہ کے موقع پر شیعہ عزاداروں کا روایتی ذوالجناح جلوس بدھ کی صبح بوٹہ کدل سے زڈی بل، سری نگر تک شروع ہوا۔
عینی شاہدین نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ جلوس بوٹہ کدل سے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوا جس میں سیکڑوں شیعہ سوگوار ذوالجناح کے ساتھ تھے۔ بوٹا کدل سے زڈی بل تک ذوالجناح کے جلوس کے دوران ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے ایک تفصیلی ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔










