امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 17 جولائی: اے ڈی جی پی وجے کمار نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ایک پیشہ ور، غیر سیاسی اور غیر جانبدار فورس ہے۔
نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک پیشہ ور اور غیر جانبدار فورس ہے اس کے علاوہ یہ غیر سیاسی ہے۔ ان کا تبصرہ ممکنہ طور پر پولیس فورس خاص طور پر ڈی جی پی پر تنقیدوں اور الزامات کے جواب میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی غیر جانبداری سے خدمت کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ قانون کی بالادستی کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے 10ویں محرم کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے زادیبل کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔