• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

بھاجپا سپریم کورٹ سے جھوٹ بولنے کی ہمت نہیں کر سکتی : عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
07/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کٹھوعہ : ’’ہمیں امید ہے کہ جموں کشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے، ای سی آئی کا دورہ جموں کشمیر خوش آئند ہے، اور ہماری جماعت اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کٹھوعہ ضلع کے نگری علاقے میں میڈیا نمائندوں سے بات کے دوران کیا۔

جموں و کشمیر کا مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کے بارے میں اعتماد ظاہر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ’’بی جے پی، ریاستی درجہ کی بحالی سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتی۔ وہ ادھر ادھر کے وعدے تو کر سکتی ہے لیکن بی جے پی سپریم کورٹ میں جھوٹ بولنے کی جرات نہیں کر سکتی۔ ہمیں امید ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد جلد از جلد ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔‘‘ عمر عبداللہ نے کہا: ’’اسمبلی میں تو یہ (بی جے پی) شاید جھوٹ بولیں مگر سپریم کورٹ میں انہوں نے اسمبلی الیکشن کے بعد مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کی بات کی ہے، جس سے یہ مکر نہیں سکتے۔‘‘

عمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے 8 اگست کو جموں و کشمیر کے دورے کے حوالہ سے کہا: ’’ہماری ان سے صرف یہ درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد انتخابی نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ انتخابی عمل شروع کیا جا سکے۔ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ تمام پارٹیوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا تاکہ ہموار اور پر سکون انتخابات کو ممکن بنایا جا سکے۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی نے انتخابات کی تیاری اسی دن سے شروع کی جب سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے 30 ستمبر 2024 تک کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔ وزارت داخلہ کے حالیہ حکم نامے، جس میںلیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دئے گئے، پر عمر عبداللہ نے کہا کہ فی الحال تمام اختیارات ان کے پاس ہوں گے لیکن حکومت جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے سے نہیں بچ سکتی، جس کے بعد ایک عوامی سرکار وجود میں آئے گی اور اسی سرکار کے پاس سبھی اختیارات ہوں گے۔

بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا: ’’جب میرے اپنے حالات اتنے اچھے نہیں ہیں تو میں بنگلہ دیش کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں؟‘‘ تاہم انہوں نے امید ظاہر کہ کہ حکومت، بنگلہ دیش میں مقیم جموں کشمیر کے باشندوں خاص کر طلبہ کی واپسی کو ممکن بنائے گی۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ’’نئے جموں و کشمیر‘‘ کو محض ایک اعلان قرار دیتے ہوئے عمر نے کہا: ’’وہ (بی جے پی لیڈران) صرف پارلیمنٹ میں اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں کیونکہ اس تشریح کے مطابق نیا جموں و کشمیر کہیں نظر نہیں آ رہا۔ ہر جگہ تباہی مچی ہوئی ہے، سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بھی دیکھا جائے تو ہر جگہ خاص کر جموں خطے میں عسکریت پسندی بڑھتی ہی دکھائی دے رہی ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بنگلہ دیش کا بحران سبق آموز، آمریت زیادہ دیر نہیں چلتی: محبوبہ مفتی

Next Post

یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

09/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ میں انسدادِ عسکریت پسندی آپریشن 20ویں مسلسل دن بھی جاری

09/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

جموں و کشمیر میں 3,800 منریگا ملازمین کی مستقلی کی کوئی تجویز نہیں: حکومت

09/02/2026
اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

08/02/2026
Next Post
یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب

یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب

گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

بڈگام میں موبائل ٹاور سے گر کر شخص ازجان

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 574 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا

سرینگر میں الیکشن کمیشن ٹیم کی خطے کی سیاسی پارٹیوں سے ملاقات شروع

سرینگر میں الیکشن کمیشن ٹیم کی خطے کی سیاسی پارٹیوں سے ملاقات شروع

بھاجپا نے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی منشور کمیٹی کا اعلان کیا

بھاجپا نے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی منشور کمیٹی کا اعلان کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »