• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں یوم آزادی کی تقاریب کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات

جموں کشمیر میں یوم آزادی کی تقاریب کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات

by امت ڈیسک
13/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں کشمیر میں15اگست یوم آزادی کی تقریبات کو محفوظ بنانے اور پر امن طور منعقد کرنے کے لیے حکام نے پورے خطے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ خلل کو روکا جا سکے۔ سرینگر میں اس حوالہ سے مرکزی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سلامی لیں گے، اس تقریب میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے اور جموں میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر، آر آر بھٹناگر، ایم اے اسٹیڈیم میں تقریبات کی نگرانی کریں گے۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کشمیر، ودھی کمار بردھی نے کہا کہ حالیہ عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کے پیش نظر ایک ’’مضبوط سیکیورٹی پلان‘‘ تیار کیا گیا ہے، جس میں کوکرناگ میں جاری آپریشن بھی شامل ہے۔ بردھی نے کہا: ’’ہم سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ اور یہ کہ یوم آزادی کی تقریبات کو ہموار طریقے سے چلانے کے لیے ایک کثیر سطحی سیکیورٹی گرڈ قائم کیا گیا ہے۔‘‘

ڈویژنل کمشنر کشمیر، ودھی کمار بدھورہ نے فول ڈریس ریہرسل کے دوران عوام کے جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 15اگست کو وقت پر بخشی اسٹیڈیم پہنچیں اور اس تقریب میں حصہ لیں۔ بدھوری نے کہا: ’’تقریب میں آنے سے کسی کو نہیں روکا جائے، سب کے لیے بخشی اسٹیڈیم کے دروازے کھلے ہیں اور ہمیں بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔‘‘

ادھر، سرینگر – جموں اور سرینگر – بارہمولہ جیسی ہائی ویز پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور تلاشی کے عمل میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مسلح اہلکاروں اور خفیہ افسران کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔ سینیئر پولیس افسران نے تصدیق کی کہ تمام سیکیورٹی پروٹوکول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور مرکزی مقام کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے۔

پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے شارپ شوٹرز کو سرینگر اور جموں میں تقریب کے مقامات کے ارد گرد بلند عمارتوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ زمینی اور فضائی نگرانی کی ٹیمیں مل کر ایک مضبوط سیکیورٹی اپروچ کو برقرار رکھ رہی ہیں۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ صورتحال کی کڑی نگرانی کے لیے انسانی انٹیلی جنس کے علاوہ جدید تکنیکی طریقے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سرینگر اور جموں میں متعدد چیک پوائنٹس پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

سرینگر شہر کو سیکٹرز اور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، اور وہاں کافی تعداد میں فورسز تعینات ہیں۔ اینٹی سبوتاژ ٹیمیں فعال طور پر ان مقامات اور آس پاس کے علاقوں کا معائنہ کر رہی ہیں۔ حکام نے کہا کہ مسلسل گشت اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ جموں و کشمیر کے دیگر ضلع ہیڈکوارٹرز میں بھی اسی طرح کے سیکیورٹی پروٹوکول نافذ کیے جا رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کوکرناگ آپریشن اختتامی مرحلہ کو نہیں پہنچا، آپریشن جاری ہے: پولیس

Next Post

بلیدان ستمبھ تیار، 15اگست کو عوام کے لیے کھولا جائے گا: ایم ایس سی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
بلیدان ستمبھ تیار، 15اگست کو عوام کے لیے کھولا جائے گا: ایم ایس سی

بلیدان ستمبھ تیار، 15اگست کو عوام کے لیے کھولا جائے گا: ایم ایس سی

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار کا ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اگلے علاقوں کا دورہ

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار کا ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اگلے علاقوں کا دورہ

پتنی ٹاپ کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع

پتنی ٹاپ کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع

اننت ناگ: کوکرناگ کے اہلن گڈول علاقہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن پانچویں روز میں داخل

اننت ناگ: کوکرناگ کے اہلن گڈول علاقہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن پانچویں روز میں داخل

اسار ڈوڈہ جھڑپ میں فوجی افسر زخمی، بھاری فائرنگ کے درمیان تلاشی آپریشن جاری: فوج

اسار ڈوڈہ جھڑپ میں فوجی افسر زخمی، بھاری فائرنگ کے درمیان تلاشی آپریشن جاری: فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »