• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

میں اسمبلی الیکشن لڑوں گا،عمر نہیں : فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
16/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : نیشنل کانفرنس کے سرپرست اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی جانب سے جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جموں میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے انتظامیہ کے افسران کا پھر بدل اور تبادلہ کیے جانے پر ایل جی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ای سی آئی سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔

این سی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی الیکشن کے لئے تیار ہے اور وہ اسی دن کا انتظار کر رہے تھے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ از خود اسمبلی الیکشن میں شرکت کریں گے تاہم ریاستی درجہ بحال کیے جانے کے بعد وہ اپنے فرزند عمر عبداللہ کے لیے راستہ ہموار کریں گے۔ اسمبلی انتخابات میں الائنس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’ہم جلد ہی پارٹی کی ایک میٹنگ منعقد کر رہے ہیں جس میں الائنس وغیرہ سے متعلق سبھی فیصلے لیے جائیں گے۔‘‘

ریاستی درجہ کی بحالی کے حوالہ سے فاروق عبداللہ نے کہا: ’’اگر ایسا ہوتا ہے تو اچھی بات ہے، بلکہ یہ ہمارا حق ہے اور مرکزی حکومت نے مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔‘‘ ای سی آئی کی جانب سے جلدی میں اسمبلی الیکشن کا اعلان کرنے اور سیاسی پارٹیز کو کم وقت دینے کو مسترد کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا: ’’یہ اچھا ہوا، ہم تو اسمبلی الیکشن کے لئے بہت پہلے سے تیاری کر رہے تھے اور جو پارٹیز تیاریوں کا دعویٰ کر رہی تھیں ان کے دعووے بھی الیکشن کے دوران خودبخود چیک ہوں گے۔‘‘

یاد رہے کہ آج سہ پہر ای سی آئی نے جموں کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کیا۔ 18ستمبر کو پہلے، 25کو دوسرے اور یکم اکتوبر کو تیسرے مرحلے کے تحت انتخابات منعقد ہوں گے۔ جموں کشمیر کی متعدد سیاسی جماعتوں نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے تاہم پی ڈی پی نے کہا کہ ’’اسمبلی الیکشن کے اعلان سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہئے تھا۔‘‘ وہیں حیران کن طور پر، یہ خبر لکھے جانے تک، بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی قریبی سمجھی جانے والی جماعتوں نے بھی الیکشن کے حوالہ سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کا خیر مقدم کیا

Next Post

عمر عبداللہ نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا دیا عندیہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا دیا عندیہ

انتخابات کا اعلان ہم پر احسان نہیں، ہمارا جمہوری حق : التجا مفتی

انتخابات کا اعلان ہم پر احسان نہیں، ہمارا جمہوری حق : التجا مفتی

کانگریس نے طارق قرہ کو جے کے پی سی سی کا سربراہ مقرر کیا

کانگریس نے طارق قرہ کو جے کے پی سی سی کا سربراہ مقرر کیا

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر میں پولیس اہلکار مردہ پایا گیا، تحقیقات شروع

کولکتہ عصمت دری اور قتل کیس: سری نگر میں ڈاکٹروں کا احتجاج

کولکتہ عصمت دری اور قتل کیس: سری نگر میں ڈاکٹروں کا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »