• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انتخابات کا اعلان ہم پر احسان نہیں، ہمارا جمہوری حق : التجا مفتی

انتخابات کا اعلان ہم پر احسان نہیں، ہمارا جمہوری حق : التجا مفتی

by امت ڈیسک
16/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی مشیر، التجا مفتی نے جموں کشمیر میں انتخابات سے قبل ایل جی انتظامیہ کے رویے پر سخت تنقید کی۔ جمعہ کی شام سرینگر میں پارٹی کے دفتر میں طلب کی گئی ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران التجا نے انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کیا تاہم انہوں انتخابات کو منصفانہ طور منعقد کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔

التجا نے کہا: ’’بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، پھر بھی یہاں چھ سال سے انتخابات نہیں ہوئے۔ ہم اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن یہ چھ سال پہلے ہونا چاہیے تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں تاہم یہ ہم پر کوئی احسان نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ یہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔‘‘

انہوں نے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابات کی غیر جانبداری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ التجا کا کہنا تھا: ’’ہمیں امید ہے کہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔ انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے بالکل پہلے، ایل جی کی قیادت والی جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے تقریباً 150-200 تبادلے اچانک اور غیر منصفانہ طور پر کیے گئے۔ یہاں کی انتظامیہ کا رویہ تعصب اور جانبداری سے بھرا ہوا ہے، یہ بی جے پی کے حق میں ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ انہوں نے دیگر پارٹیوں کے ساتھ کتنا معاندانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔‘‘

التجا نے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) آر آر سوین کو سیاسی بیانات دینے پر بھی تنقید کی، جو ان کے بقول ان کے دائرہ اختیار سے باہر تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کو کسی بھی سیاسی اثر و رسوخ، خاص طور پر بی جے پی کے اثر سے پاک رکھا جائے۔ محبوبہ مفتی کا الیکشن میں حصہ لینے کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں التجا مفتی نے کہا: ’’اس سوال کا جواب وہ خود دیں گی، تاہم مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ایک با اختیار ریاست کی وزیر اعلیٰ رہ چکی ہے اور اب یونین ٹیریٹری میں الیکشن نہیں لڑیں گی۔‘‘

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے، جو 18 ستمبر سے شروع ہوں گے، جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات 25 ستمبر اور آخری مرحلے کے تحت انتخابات یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں ایک دہائی کے بعد پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا دیا عندیہ

Next Post

کانگریس نے طارق قرہ کو جے کے پی سی سی کا سربراہ مقرر کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کانگریس نے طارق قرہ کو جے کے پی سی سی کا سربراہ مقرر کیا

کانگریس نے طارق قرہ کو جے کے پی سی سی کا سربراہ مقرر کیا

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر میں پولیس اہلکار مردہ پایا گیا، تحقیقات شروع

کولکتہ عصمت دری اور قتل کیس: سری نگر میں ڈاکٹروں کا احتجاج

کولکتہ عصمت دری اور قتل کیس: سری نگر میں ڈاکٹروں کا احتجاج

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

آزاد کو بڑا جھٹکا ،کانگریس میں تاج محی الدین پھر کریں گے شمولیت

آزاد کو بڑا جھٹکا ،کانگریس میں تاج محی الدین پھر کریں گے شمولیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »