• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمر عبد اللہ نے سر سے ٹوپی اتار کر لوگوں کے سامنے جوڑے ہاتھ

عمر عبد اللہ نے سر سے ٹوپی اتار کر لوگوں کے سامنے جوڑے ہاتھ

by امت ڈیسک
04/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
گاندربل: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی اور گاندربل حلقہ انتخاب کے پارٹی کے امیدوار عمر عبد اللہ ایک جلسے سے خطاب کے دوران بے حد جذباتی ہوئے۔ انہوں نے اپنی ٹوپی سر سے اتار کر ہاتھ جوڑ کر لوگوں سے جذباتی انداز میں کشمیری زبان میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور ٹوپی ہاتھ میں لے کر کہا کہ ”آج میری عزت آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ میری پگڑی کی لاج آپ کا ووٹ ہی رکھ سکتا ہے ۔مجھے ایک مرتبہ اپنی خدمت اور نمائندگی کرنے کا موقعہ دیجیے۔”

انہوں نے کشمیری زبان میں کہا کہ” مینس دستارس تہ مانیہ ٹوپہ کریو راچھ،مینس عزتس کریو راچھ،مہ دیو اکھ موقہ یوتھ بہ تہنز خدمت ہیکہ کرتھ” گاندربل میں ایک جلسہ عام کے دوران عمر عبدللہ نے کہا کہ یہ گزارش ہے کہ میرا یہ پیغام گھر گھر تک پہنچایا جائے اور آج میں صرف آپ سے یہ اپیل کرنے کے لیے آیا ہوں کہ میری عزت و وقار صرف اور صرف آپ لوگ ہی اپنے ووٹ سے برقرار رکھ سکتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتحابات میں شمالی کشمیر سے عوامی اتحاد پارٹی کے بانی محبوس انجینیئر رشید نے سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔ ایسے میں یہ پہلا موقع ہے جب عمر عبدللہ نے ہاتھ جوڑ کر اپنی مادری زبان میں لوگوں سے ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے گزارش کی ہوگی۔ وہ اکثر اپنی تقریر اردو میں کرتے ہیں کیونکہ انہیں کشمیری زبان پر مکمل دسترس نہیں ہے۔ ایسے میں جس انداز میں انہوں آج کشمیری زبان کا استمعال کیا، جلسے میں موجود لوگ بھی حیران رہ گئے۔

ایسے میں یہ دیکھنا بڑا دلچسپ ہوگا کہ عمر عبدللہ کا یہ منفرد لہجہ اور الگ انداز لوگوں کو کتنا متاثر کر سکتا ہے اور ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کو کتنا مجبور کر سکتا ہے۔ وہیں ووٹوں کی گنتی کے دن یہ بھی واضح ہو گا کہ عمر عبدللہ اس جذباتی اپیل سے لوگوں کی ہمدردی جگا کر ووٹ میں تبدیل کرنے میں کتنے کامیاب رہے ہوں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر داخلہ امیت شاہ کا 6 ستمبر کو دورہ جموں، پارٹی منشور جاری کریں گے

Next Post

مرکز میں حکومت بننے پر جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دینا ہمارا پہلا قدم ہوگا: راہل گاندھی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بھاجپا کو محبت سے شکست دیں گے: راہل گاندھی

مرکز میں حکومت بننے پر جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دینا ہمارا پہلا قدم ہوگا: راہل گاندھی

سرجان برکاتی اسمبلی حلقہ بیروہ سے کل نامزدگی کاغذات جمع کرائیں گے

سرجان برکاتی اسمبلی حلقہ بیروہ سے کل نامزدگی کاغذات جمع کرائیں گے

ایگزٹ پول پر پابندی :خلاف ورزی پر 2سال تک قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں:ای سی آئی

ایگزٹ پول پر پابندی :خلاف ورزی پر 2سال تک قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں:ای سی آئی

پلوامہ میں عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار، گرینیڈ برآمد

پلوامہ میں عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار، گرینیڈ برآمد

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر کے لوگ ہی اس خطے کے حقیقی مالک ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »