• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر:سابق وزیر مشتاق بخاری انتقال کر گئے، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، رویندر رینہ کا اظہار غم

جموں وکشمیر:سابق وزیر مشتاق بخاری انتقال کر گئے، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، رویندر رینہ کا اظہار غم

by امت ڈیسک
02/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: سابق وزیر اور بی جے پی کے سرنکوٹ اسمبلی حلقے کے امید وار مشتاق احمد بخاری بدھ کی صبح پونچھ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
وہ 75 برس کے تھے اور ان کے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مشتاق بخاری کی طبیعت کچھ وقت سے ٹھیک نہیں تھی اور بدھ کی صبح وہ اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش ہوگئے اور غالباً حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
مشتاق بخاری جموں خطہ کے درج فہرست قبائل کے ایک مخصوص حلقہ سرنکوٹ سے بی جے پی کے امید وار تھے۔ اس نشست کی پولنگ 25 ستمبر کو ہوئی۔
دوبار وزیر رہنے والے مشتاق بخاری نے نے چار دہائیوں کی رفاقت کے بعد نیشنل کانفرنس سے ناطہ توڑ کر سال رواں کے ماہ فروری میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے مشتاق بخاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا:’سینئر بی جے پی لیڈر مشتاق بخاری کے آج صبح انتقال کرنے کی خبر سن کر صدمہ ہوا‘۔
انہوں نے کہا: ’مشتاق بخاری کی موت ان کی پارٹی اور پہاڑی لوگوں جن کے کاز کے لئے وہ لڑتے تھے، کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے‘۔ عمر عبداللہ نے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ’ایکس‘ پر اپنے پوسٹ میں کہا: ’سید مشتاق بخاری صاحب کے موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا‘۔
انہوں نے دعا کی:’خدا مرحوم کو جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے‘۔
بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا: ’سیاسی لیڈر اور بی جے پی کے سرنکوٹ اسمبلی حلقے کے امید وار جناب سید مشتاق بخاری صاحب کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا‘۔
انہوں نے کہا: ’یہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سماج کا ایک نا قابل تلافی نقصان ہے، میں پسماندگان کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں‘۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں 22 سالہ لاپتہ شخص مردہ پایا گیا

Next Post

ضرورت پڑنے پر حکومت سازی کی خاطر کسی بھی ہم خیال جماعت سے بات کی جاسکتی ہے: طارق قرہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
ضرورت پڑنے پر حکومت سازی کی خاطر کسی بھی ہم خیال جماعت سے بات کی جاسکتی ہے: طارق قرہ

ضرورت پڑنے پر حکومت سازی کی خاطر کسی بھی ہم خیال جماعت سے بات کی جاسکتی ہے: طارق قرہ

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

بھاری تعداد میں پُرامن ووٹ ڈال کر کشمیری عوام نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے: ایل جی

چار برس کے طویل عرصے کے بعد میرواعظ محمد عمر فاروق کی جامع مسجد میں حاضری اور نماز جمعہ کی پیشوائی

نظر بندی کے خلاف میر واعظ مولوی عمر فاروق نےجموں و کشمیر ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی

منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لئے منظم کرائم ایکو سسٹم ضروری: منوج سنہا

منوج سنہا کی نوراتری کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد

مژھل کپوارہ میں مسلح جھڑپ جاری: پولیس

کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »