• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گاندربل میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ، سات افراد ہلاک، مذمت جاری

گاندربل میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ، سات افراد ہلاک، مذمت جاری

by امت ڈیسک
21/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک سرنگ کی تعمیراتی سائٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات مزدور ہلاک جب کہ دس سے زائد زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہلوکین کی شناخت
عہدیداروں نے بتایا کہ بڈگام ضلع کے ایک ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر شاہنواز کے نام سے ہوئی ہے اور چھ دیگر مزدور تھے۔ حملے میں مارے گئے مزدوروں میں فہیم نذیر، کلیم، محمد حنیف تینوں بہار سے، ششی ابرول جموں سے، انل شکلا مدھیہ پردیش سے اور گرمیت سنگھ پنجاب سے تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ مزدور سرنگ سے اپنے کیمپ پر واپس آئے تھے کہ شام کے وقت میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے کیمپ کے اندر ان پر حملہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا "حملہ آوروں نے مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ دو مزدور موقعے پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ڈاکٹر سمیت پانچ دیگر لوگ اسپتال میں دم توڑ گئے،”

یہ مزدور سری نگر لیہہ ہائی وے پر گگن گیر کے مقام پر ٹنل کا تعمیراتی کام کر رہے تھے۔ ہائی وے کو سال بھر کھلا رکھنے کے لیے دو سرنگیں گزشتہ دو برسوں سے بنائی جا رہی ہیں۔ بڈگام میں ڈاکٹر کے رشتہ داروں نے بتایا کہ انہیں حال ہی میں کیمپ کے مقام پر مزدوروں اور افسران کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

مزدوروں کے قتل کی مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں سمیت ہر طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے گگن گیر میں شہریوں پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ اس گھناؤنے فعل میں ملوث لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں ہماری سیکورٹی فورسز کی جانب سے سخت ترین جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انتہائی دکھ کے اس لمحے میں، میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

وہیں جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ‘سونمرگ خطے کے گگن گیر میں غیر مقامی مزدوروں پر بزدلانہ حملے کی افسوسناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ یہ مزدور اس علاقے میں ایک اہم تعمیراتی پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ان کے پیاروں سے تعزیت کرتا ہوں۔’

روڈ، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ وہ بے گناہ مزدوروں پر ہولناک دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "ہم نے جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سیکورٹی فورسز کو مکمل آزادی دی ہے۔ ہمارے بہادر اہلکار زمین پر ہیں اور وہ دہشت گردوں کو ان کی کارروائی کی بہت بھاری قیمت ادا کرنے کو یقینی بنائیں گے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا گو ہیں۔ سنہا نے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کھڑی ہے۔

کانگریس صدر طارق قرہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات ماحول کو خراب کریں گے۔ حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ بے گناہ مزدوروں پر ایسے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

پی ڈی پی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ واضح طور پر گاندربل میں دو مزدوروں کے خلاف تشدد کے اس بے تکے عمل کی مذمت کرتی ہیں۔ مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ عمر عبد اللہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے غیر مقامی مزدوروں کو قتل کر دیا۔ 16 اکتوبر کو شوپیاں میں بہار کے ایک غیر مقامی مزدور کو قتل کر دیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندربل ملی ٹینٹ حملہ: ڈاکٹر سمیت چھ ازجان

Next Post

خونِ ناحق بہا، انصاف ضرور ہوگا: منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

خونِ ناحق بہا، انصاف ضرور ہوگا: منوج سنہا

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کشمیر کبھی پاکستان نہیں بنے گا:فارو ق عبداللہ

گگن گیر حملہ: منوج سنہا نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

گگن گیر حملہ: منوج سنہا نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

حیدرپورہ تصادم: عام شہریوں کی ہلاکت، حریت نے کی شدید مذمت

میر واعظ نے گاندربل شہری ہلاکتوں کی سخت مذمت کی

‘میرے خواب ٹوٹ گئے’مقتول کشمیری ڈاکٹر کا فرزند

'میرے خواب ٹوٹ گئے'مقتول کشمیری ڈاکٹر کا فرزند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »