• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این سی اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ

سرینگر حادثے میں دو طلبہ ہلاک، عمر عبداللہ کا دل دہلا دینے والی وائرل ویڈیو پر اظہار افسوس

by امت ڈیسک
15/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : قومی شاہراہ NH44 پر ایک تیز رفتار تھار گاڑی کے حادثے میں دو نوجوان طلبہ فوت ہو گئے، جس پر جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’دل دہلا دینے والا‘‘ سانحہ قرار دیا۔ یہ حادثہ گزشتہ روز بٹہ مالو کے ٹینگ پورہ علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار تھار گاڑی سڑک کنارے کھڑی ایک ٹپر سے جا ٹکرائی۔ اس المناک حادثے میں دو نوجوان، حماّد شوکت وانی اور عظیم صوفی جاں بحق ہو گئے، جبکہ تیسرا زخمی طالب علم عیسیٰ گنائی، جو ایک اسپتال میں زیر علاج ہے، بھی سرینگر کا رہائشی ہے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر کہا، ’’یہ حادثہ دو قیمتی زندگیوں کو نگل گیا اور (یہ حادثہ) ان کے اہل خانہ کے لیے قیامت بن گیا ہے۔ اللہ مرحومین کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔‘‘ عمر نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’گاڑیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں، سڑکیں بہتر لیکن ہمارے ٹریفک شعور میں کوئی بہتری نہیں۔ تیز رفتاری میں لذت ضرور ہے مگر یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘

اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ایک تھار گاڑی کو ٹپر سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد دھوئیں کا بادل فضا میں پھیل گیا۔ ویڈیو میں مزید دو سیاہ تھار گاڑیاں حادثے والی گاڑی کے آگے دوڑتی نظر آئیں، جن کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید یہ گاڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے (ریس) میں تھیں۔

سوشل میڈیا پر کئی افراد نے بچوں کو گاڑی چلانے دینے پر والدین کو بھی قصوروار ٹھہرایا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تنقید کی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں ہی 20 اضلاع میں کل 3954 حادثات ہوئے، جن میں 567 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ یونین ٹیریٹری میں یومیہ اوسطاً 16 حادثات رونما ہوتے ہیں اور اوسطاً سے زائد افراد ہر دن ان حادثات میں اپنی زندگی سے محروم ہو رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں ہلکی برف باری اور بارش کی پیش گوئی کی

Next Post

حکومت نے قبائلیوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لئے تاریخی اقدام کئے ہیں: منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لئے منظم کرائم ایکو سسٹم ضروری: منوج سنہا

حکومت نے قبائلیوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لئے تاریخی اقدام کئے ہیں: منوج سنہا

اسمبلی کی قرارداد میں دفعہ370کا ذکر نہیں: طارق قرہ

اسمبلی کی قرارداد میں دفعہ370کا ذکر نہیں: طارق قرہ

”گرو نانک جینتی “مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

”گرو نانک جینتی “مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت: میرواعظ

ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور تین دکانیں جل کر خاکستر

ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور تین دکانیں جل کر خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »