• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: سپریم کورٹ نے دیا اجمل قصاب کے منصفانہ ٹرائل کا حوالہ

by امت ڈیسک
21/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے علیحدگی پسند لیڈر محمد یاسین ملک کی گواہوں سے جرح کے لیے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت میں اجمل قصاب کو بھی منصفانہ ٹرائل کا حق دیا گیا تھا۔‘‘

یاسین ملک، جو اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں، نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں گواہوں سے براہ راست جرح کرنے کے لیے ذاتی طور پر پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ یاسین ملک 1989 میں چار بھارتی فضائیہ اہلکاروں کے قتل اور اُس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی دختر رابیعہ سعید کے اغوا کے معاملات میں پر کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ یاسین ملک کو ملی ٹینسی کی مالی معاونت کے ایک الگ کیس میں پہلے ہی عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ جبکہ این آئی اے نے کورٹ نے یاسین ملک کو پھانسی دئے جانے کی بھی سفارش کی ہے۔

جسٹس ابھیہ ایس اوکا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بینچ نے تشار مہتا سے سوال کیا کہ ’’کسی ملزم کو گواہوں سے جرح کرنے کا حق کیسے محدود کیا جا سکتا ہے؟‘‘ جس پر سالیسٹر جنرل نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’یاسین ملک کو ذاتی طور پر عدالت لانے میں خطرات ہیں اور یہ کہ جیل میں ہی عدالتی کارروائی کی جا سکتی ہے۔‘‘

عدالت کی تجاویز
جسٹس اوکا نے کہا کہ گواہوں سے جرح کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کو مؤثر طریقہ نہیں سمجھا جا سکتا، خاص طور پر اگر رابطہ ناقص ہو۔ تاہم، سالیسٹر جنرل نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ ممکن ہے۔ عدالت نے تجویز دی کہ اگر ملک عدالت میں پیش ہونے پر اصرار کرتے ہیں تو جیل میں ہی ایک عارضی عدالت قائم کی جا سکتی ہے۔ تشار مہتا نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ اس مقصد کے لیے دہلی میں اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

سالیسٹر جنرل نے کہا کہ ملی ٹینسی کے مقدمات میں سیکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ ماضی میں ایسے گواہ قتل کیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ مقدمے میں شامل تمام ملزمان کو فریق بنایا جائے اور نئی درخواست دائر کی جائے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی اگلی سماعت آئندہ جمعرات کو مقرر کی ہے اور سی بی آئی کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام گواہوں اور ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کرے تاکہ مقدمے کی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھاجپا کارکنوں کا جموں میں سرکار کے خلاف احتجاج

Next Post

ایگزٹ پول سروے گمراہ کن ، سنیچر کوہی جیت اور ہار کا فیصلہ ہوگا : عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
ایگزٹ پول سروے گمراہ کن ، سنیچر کوہی جیت اور ہار کا فیصلہ ہوگا : عمر عبداللہ

ایگزٹ پول سروے گمراہ کن ، سنیچر کوہی جیت اور ہار کا فیصلہ ہوگا : عمر عبداللہ

اڈانی گروپ پر رشوت کے الزامات، امریکی بیان- ’ہندوستان-امریکہ تعلقات مضبوط بنیاد پر قائم‘

اڈانی گروپ پر رشوت کے الزامات، امریکی بیان- ’ہندوستان-امریکہ تعلقات مضبوط بنیاد پر قائم‘

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

سردی کی شدت: سرینگر میں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ،شبانہ درجہ حرارت منفی1.2ڈگری سیلسیس درج

کشمیر میں مہمان پرندوں کی آمد شروع، امسال گریٹ بیٹرن بھی مہاجر پرندوں میں شامل

کشمیر میں مہمان پرندوں کی آمد شروع، امسال گریٹ بیٹرن بھی مہاجر پرندوں میں شامل

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

کشتواڑ واقع کی تحقیقات کی جانی چاہیے : میرواعظ عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »