• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مہاراشٹر میں بی جے پی اور جھارکھنڈ میں جے ایم ایم بنی سب سے بڑی پارٹی

مہاراشٹر میں بی جے پی اور جھارکھنڈ میں جے ایم ایم بنی سب سے بڑی پارٹی

by امت ڈیسک
23/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں جہاں این ڈی اے اتحاد یعنی مہایوتی نے حکومت سازی کے لیے ضروری واضح اکثریت حاصل کر لی ہے، وہیں جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کے لیے ضروری نمبر حاصل کر لیا ہے۔ مہاراشٹر میں جہاں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بنی ہے، وہیں جھارکھنڈ میں جے ایم ایم نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں۔ حالانکہ یہ دونوں ہی پارٹیاں تن تنہا اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوئی ہیں۔ یعنی دونوں ہی جگہ فاتح اتحاد مضبوطی کے ساتھ حکومت سازی کے لیے آگے بڑھے گا۔

مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی نے 132 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس کی ساتھی پارٹیوں شیوسینا (ایکناتھ شندے گروپ) نے 57 سیٹوں پر، این سی پی (اجیت پوار گروپ) نے 41 سیٹوں پر اور دیگر پارٹیوں نے 4 سیٹوں پر فتحیابی حاصل کی ہے۔ انڈیا اتحاد یعنی ایم وی اے کی بات کریں تو شیوسینا یو بی ٹی نے 20 سیٹوں پر، کانگریس نے 16 سیٹوں پر، این سی پی-ایس پی نے 10 سیٹوں پر اور دیگر پارٹیوں نے 2 سیٹوں پر فتح کا پرچم لہرایا۔ ان دونوں اتحاد سے الگ 6 امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

جھارکھنڈ کی بات کی جائے تو یہاں کی 81 اسمبلی سیٹوں کا جو نتیجہ سامنے آیا ہے اس میں جے ایم ایم نے سب سے زیادہ 34 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کی اتحادی پارٹیوں کانگریس نے 16 سیٹوں پر، آر جے ڈی نے 4 سیٹوں پر اور سی پی آئی (ایم ایل) نے 2 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس طرح انڈیا اتحاد کی سیٹوں کی تعداد 56 ہو جاتی ہے جو کہ حکومت سازی کے لیے ضروری نمبر 42 سے بہت زیادہ ہے۔ این ڈی اے کی بات کی جائے تو بی جے پی نے 21 سیٹوں پر، ایل جے پی (رام ولاس) نے 1 سیٹ پر، جنتا دل یو نے 1 سیٹ پر اور آجسو نے 1 سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یعنی این ڈی اے اتحاد کو مجموعی طور پر 24 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ ان دونوں اتحاد سے الگ صرف 1 امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے جس کا تعلق جے ایل کے ایم سے ہے۔

کیرالہ کی وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر کانگریس امیدوار پرینکا گاندھی نے ریکارڈ جیت حاصل کی ہے۔ انھوں نے 4.11 لاکھ ووٹوں کے فرق سے اپنے قریبی حریف کو شکست فاش دی۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ دیے گئے ڈاٹا کے مطابق پرینکا گاندھی نے 6 لاکھ 22 ہزار 338 ووٹ حاصل کیے، جبکہ دوسرے مقام پر رہنے والے سی پی آئی امیدوار ستین موکیری کو 2 لاکھ 11 ہزار 407 ووٹ حاصل ہوئے۔ یعنی پرینکا گاندھی نے 4 لاکھ 10 ہزار 931 ووٹوں سے جیت حاصل کر لی ہے۔ اس سیٹ پر بی جے پی امیدوار نویا ہری داس تیسرے مقام پر رہیں جنھیں 109939 ووٹ ملے۔

ہمیں جھٹکا لگا ہے، لیکن یہ جھٹکا دیا گیا ہے، یہ سازش ہے: کانگریس
مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں ایم وی اے کی خراب کارکردگی پر کانگریس نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آج انتخابی نتائج کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کیا جس میں مہاراشٹر کے مینڈیٹ کو ’عجیب‘ اور ’ناقابل یقین‘ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں جھٹکا ملا ہے، لیکن یہ جھٹکا دیا گیا ہے۔ ہمیں شکست دینے کے لیے کہیں کوئی سازش کی گئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی جئے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹنے والی۔ انھوں نے کہا کہ ’’جو سماجی ایشوز ہم نے اٹھائے ہیں، وہ اٹھاتے رہیں گے۔ چاہے سماجی ایشوز ہوں، موڈانی کا مسئلہ ہو، ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ ہو، آئین کے تحفظ کا معاملہ ہے، ہم یہ ان ایجنٹوں پر لوک سبھا انتخاب کے دوران بھی قائم تھے، اور اب بھی قائم ہیں۔ ہم اپنا ایجنڈا نہیں بدلنے والے۔‘‘

مہاراشٹر میں جہاں مہایوتی نے حیرت انگیز طریقے سے 288 اسمبلی سیٹوں میں 230 سے زائد سیٹوں پر برتری حاصل کر لی ہے، وہیں جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد نے بھی 81 اسمبلی سیٹوں میں 50 سے زائد سیٹوں پر سبقت حاصل کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ایک طرف مہاراشٹر میں مہایوتی اتحاد کے لیڈران و کارکنان جشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، وہیں دوسری طرف جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کے لیڈران و امیدوار جشن میں پٹاخے پھوڑ رہے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ایلون مسک کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ، تاریخ کے سب سے امیر شخص بنے

Next Post

راجوری میں ایک خاتون سمیت 14 افراد مفرور قرار دے دیے گئے، قانونی کارروائی شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

راجوری میں ایک خاتون سمیت 14 افراد مفرور قرار دے دیے گئے، قانونی کارروائی شروع

ہندواڑہ میں ملی ٹینٹوں کا ٹھکانہ تباہ: پولیس

ہندواڑہ میں ملی ٹینٹوں کا ٹھکانہ تباہ: پولیس

گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

اڈانی کے خلاف رشوت ستانی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی دائر

بانڈی پورہ۔گریز روڈ2 دن کے بعد دوبارہ آمد ورفت کے لئے بحال

بانڈی پورہ۔گریز روڈ2 دن کے بعد دوبارہ آمد ورفت کے لئے بحال

آج سے  شروع ہوگا پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس،وقف بل پیش کئے جانے کا امکان

آج سے شروع ہوگا پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس،وقف بل پیش کئے جانے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »