• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیراعظم، قائد حزب اختلاف اور چیف جسٹس پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمشنرز کی تقرری ہوگی: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی درخواست پر یاسین ملک اور دیگر ملزمان سے جواب طلب کیا

by امت ڈیسک
28/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک اور دیگر ملزمان سے سی بی آئی کی دو مقدمات کی سماعت جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔

درخواست میں 1989 میں بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل اور مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا کے مقدمے کی سماعت دہلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ملک عسکریت پسندی کی مالی معاونت کے مقدمے میں سزا پانے کے بعد تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ملزمان کو منصفانہ ٹرائل کا حق ہے اور ممبئی عسکریت پسندانہ حملے کے ملزم اجمل قصاب کو بھی منصفانہ ٹرائل کا موقع دیا گیا تھا۔ آج یہ معاملہ جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ کے سامنے آیا۔ سی بی آئی کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ کیس کو دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کرنے اور اس کیس میں شریک ملزمان کو بھی فریق بنانے کے لیے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

مہتا نے بنچ کو بتایا کہ تہاڑ جیل، جہاں ملک اس وقت بند ہیں، میں ایک فنکشنل کورٹ کی سہولت موجود ہے۔ اس پر بنچ نے ملک سے جواب طلب کر لیا، کیس کی اگلی سماعت 18 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے کہا تھا کہ وہ جیل میں عدالت قائم کرنے کے امکان پر غور کرے، تاکہ ملک کو اپنے خلاف کیس میں گواہوں سے جرح کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ مرکزی ایجنسی نے ملک کو جموں و کشمیر لے جانے کے امکان کی سخت مخالفت کی تھی۔

سی بی آئی نے جموں کی خصوصی عدالت کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس نے کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو جرح کے لیے پیش ہونے کے لیے پروڈکشن وارنٹ جاری کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی، سجاد لون نے اجمیر شریف درگاہ کو شیو مندر قرار دینے والی درخواست کی مذمت کی

Next Post

مشکلات کے اندھیرے میں امید کا چراغ ,سماجی کارکن مزمل محمود سے ملیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
مشکلات کے اندھیرے میں  امید کا چراغ  ,سماجی کارکن مزمل محمود سے ملیں

مشکلات کے اندھیرے میں امید کا چراغ ,سماجی کارکن مزمل محمود سے ملیں

صحت اور تعلیم شعبے گزشتہ10سال سے مفلوج ،ان میں آہستہ آہستہ سدھار لایا جا رہا ہے:سکینہ ایتو

صحت اور تعلیم شعبے گزشتہ10سال سے مفلوج ،ان میں آہستہ آہستہ سدھار لایا جا رہا ہے:سکینہ ایتو

گاندھی میموریل کالج میں اینجلز کلچر اکیڈمی کے فنکاروں نے منشیات مخالف دلچسپ ڈرامہ پیش کیا

گاندھی میموریل کالج میں اینجلز کلچر اکیڈمی کے فنکاروں نے منشیات مخالف دلچسپ ڈرامہ پیش کیا

جموں و کشمیر میں 500 نئے پنچایت گھروں کی منظوری

جموں و کشمیر میں 500 نئے پنچایت گھروں کی منظوری

کٹھوعہ: پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ چھاپے، عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

کٹھوعہ: پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ چھاپے، عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »