• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں زمستانی ہوائوں کا زور تیز تر، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

کشمیر میں زمستانی ہوائوں کا زور تیز تر، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

by امت ڈیسک
20/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں زمستانی ہوائوں کا زور تیز تر ہونے سے لوگوں کا جینا از بس محال ہوگیا ہے اور اس دوران سری نگر میں رواں موسم کی ایک اور سرد ترین رات درج ہوئی ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سردی کی لہر اگلے چند دنوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ضلع اننت ناگ دوسرے درجے پر رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جنوی کشمیر میں ہی واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زوجیلا پر کم سے کم درجہ حرارت منفی24.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں رواں موسم کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ادھر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے وادی کے آبی ذخائر جم گئے ہیں۔

جہاں جھیل ڈل کے اندرونی کنارے منجمد ہوئے ہیں وہیں شہر و دیہات کے گھروں میں نصب نل جم گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 26 دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم سردیوں کا زور جاری رہ سکتا ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 20 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 21 اور 22 دسمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران 21 دسمبر کی شام سے 22 دسمبر کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وادی میں 23 سے 26 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے انی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راج باغ میں سلک فیکٹری میں قائم مسجد شریف آگ کی واردات میں خاکستر

Next Post

آر ایس ایس سربراہ نے ملک میں مسجدوں کا سروے کرانے کے مطالبات کی سختی سے مذمت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
آر ایس ایس سربراہ نے ملک میں مسجدوں کا سروے کرانے کے مطالبات کی سختی سے مذمت کی

آر ایس ایس سربراہ نے ملک میں مسجدوں کا سروے کرانے کے مطالبات کی سختی سے مذمت کی

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل تیسرے جمعہ کو نظر بند کیا گیا: انجمن اوقاف

ایس پی رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کے  گھر پر چلا بلڈوزر

ایس پی رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کے گھر پر چلا بلڈوزر

ون نیشن، ون الیکشن: اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات تسلیم کیے گیے

ون نیشن، ون الیکشن: اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات تسلیم کیے گیے

شاہ کا تبصرہ ملک کے لوگوں اور بابا صاحب امبیڈکر کی براہ راست توہین ، انہیں معافی مانگنی ہوگی : طارق قرہ

شاہ کا تبصرہ ملک کے لوگوں اور بابا صاحب امبیڈکر کی براہ راست توہین ، انہیں معافی مانگنی ہوگی : طارق قرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »