• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مرکزی داخلہ سیکریٹری نے  سرینگر میں سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا، لالچوک گھنٹہ گھر کا بھی کیا دورہ

مرکزی داخلہ سیکریٹری نے سرینگر میں سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا، لالچوک گھنٹہ گھر کا بھی کیا دورہ

by امت ڈیسک
30/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:مرکزی داخلہ سیکریٹری گوند موہن نے پیر کو سری نگر میں جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ شام دیر گئے داخلہ سیکریٹری نے لالچوک گھنٹہ گھر کا بھی دورہ کیا ۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی داخلہ سیکریٹری گوند موہن نے پیر کو جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایس کے آئی سی سی میں سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں پولیس ، فوج ،سی آر پی ایف ، بی ایس ایف ، سرا غ رساں ایجنسیوں کے عہدیدار اور صوبائی انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود رہے۔

میٹنگ کے دوران داخلہ سیکریٹری کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال ، سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران داٰخلہ سیکریٹری کولائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ بر ف باری کے تناظرمیں ایل او سی پر دراندازی کے واقعات کو ناکام بنانے کی خاطر فوج کی چوکسی کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران داخلہ سیکریٹری نے آفیسران کو ہدایت دی کہ ایل او سی پر دراندازی مخالف گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

دریں اثنا پیر کی شام کو مرکزی داخلہ سیکریٹری گوند موہن سینئر آفیسران کے ہمراہ تاریخی گھنٹہ گھر لالچوک پہنچے اور وہاں پر لوگوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

معلوم ہوا ہے کہ داخلہ سیکریٹری نے پرتاپ پارک میں قائم بلدان ستمب کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر شہید ہوئے اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں حالیہ ایام کے دوران ملی ٹینسی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔ دہشت گردوں اوران کے سہولیت کاروں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کو مسلسل کامیابیاں مل پارہی ہیں۔

مرکزی داخلہ سیکریٹری نے کشمیر کے دورے کے دوران سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملک کی حفاظت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے فوجی نقطہ نظر سے، ہم مسلسل جدید ہتھیاروں سے لیس ہو رہے ہیں:راجناتھ سنگھ

Next Post

سری نگر کے لاپتہ شخص کی لاش رامبن میں گاڑی سمیت برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
سری نگر کے لاپتہ شخص کی لاش رامبن میں گاڑی سمیت برآمد

سری نگر کے لاپتہ شخص کی لاش رامبن میں گاڑی سمیت برآمد

اسرو نے تاریخ رقم کی، اسپیڈیکس مشن PSLV-C60 سے لانچ کیا گیا

اسرو نے تاریخ رقم کی، اسپیڈیکس مشن PSLV-C60 سے لانچ کیا گیا

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، زوجیلا میں شبانہ درجہ حرارت منفی26.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، زوجیلا میں شبانہ درجہ حرارت منفی26.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

سرکاری و نجی طبی شعبوں کو فعال اور عوام دوست بنانے کی اشد ضرورت : میر واعظ

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »