امت نیوز ڈیسک //
30دسمبر: سری نگر کا ایک شخص جو 22 دسمبر کو تھار میں جموں جا رہا تھا، کی لاش رامبن سے ایک کھائی سے برآمد کی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمر یٰسین شاہ ساکنہ ریلوے کالونی نوگام، سری نگر اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب ان کی تھر کی گاڑی رامبن کے ڈگڈول میں گہری کھائی میں جاگری، جب وہ جموں جا رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق لاش آج شام گھاٹی سے برآمد ہوئی ہے۔ وہ 22 دسمبر سے جموں کے سفر کے دوران لاپتہ تھے۔ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور رامبن کی کوئیک رسپانس ٹیم (کیو آر ٹی) نے ریسکیو آپریشن کےوران لاش کو برآمد کیا گیا۔
دریں اثناء ان کے خاندان کے ایک فرد نے اے این ایچ کو ان کی المناک موت کی تصدیق کی۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔









