امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 جنوری: کشتواڑ کے ماسو پیڈر علاقے میں ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی۔
ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ گوار ماسو میں ایک بولیرو کیمپر گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔(کے این او )








