• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں آج سے موسم خشک،گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ سرد ترین جگہیں

کشمیرمیں ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور تیز تر، سرینگر میں منفی 5.1 درج

by امت ڈیسک
13/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر: وادی کشمیر میں گرچہ دن کے دوران ہلکی دھوپ سے لوگ راحت قدرے راحت محسوس کر رہے ہیں تاہم ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات ک مطابق وادی کشمیر میں 19 جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 13 جنوری کو مطلع صاف رہنے کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 19 جنوری تک کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے بجز اس کے کہ 16 جنوری کی صبح وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 21 اور 22 جنوری کو کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

ادھر مطلع صاف رہنے سے وادی میں شبانہ سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 21 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔

سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفا ق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وسطی کشمیر میں واقع وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں شبانہ درجہ حرارت منفی12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی22.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا باد شاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ یہ چلہ ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری باری کے لئے مشہور ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ: حادثاتی گولی چلنے سے بی ایس ایف جوان زخمی

Next Post

وزیر اعظم نے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
وزیر اعظم نے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا

میں مودی ہوں، جو وعدے کرتا ہوں وہ پورا کرتا ہوں: وزیر اعظم

میں مودی ہوں، جو وعدے کرتا ہوں وہ پورا کرتا ہوں: وزیر اعظم

امریکی ائیر لائن کا مسلم یو ایف سی چیمپئن کیساتھ انتہائی نامناسب رویہ، فائٹر احتجاجاً طیارے سے اترگئے

امریکی ائیر لائن کا مسلم یو ایف سی چیمپئن کیساتھ انتہائی نامناسب رویہ، فائٹر احتجاجاً طیارے سے اترگئے

امید ہے کہ وزیر اعظم ریاستی درجے کی بحالی کے وعدے کو جلد پورا کریں گے: عمر عبداللہ

امید ہے کہ وزیر اعظم ریاستی درجے کی بحالی کے وعدے کو جلد پورا کریں گے: عمر عبداللہ

وزیر اعظم کی قیادت میں جموں وکشمیر سے علیحدگی پسندی اور ملی ٹینسی کا خاتمہ ہو پایا: ایل جی

وزیر اعظم کی قیادت میں جموں وکشمیر سے علیحدگی پسندی اور ملی ٹینسی کا خاتمہ ہو پایا: ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »