• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امید ہے کہ وزیر اعظم ریاستی درجے کی بحالی کے وعدے کو جلد پورا کریں گے: عمر عبداللہ

امید ہے کہ وزیر اعظم ریاستی درجے کی بحالی کے وعدے کو جلد پورا کریں گے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
13/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا اپنا وعدہ بہت جلد پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزہر اعظم نے تین وعدوں میں سے دو وعدے پہلے ہی پورے کئے ہیں اب امید ہے کہ اس تیسرے وعدے کو بھی جلد پورا کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو سونہ مرگ میں وزیر اعظم کی طرف سے زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے بعد ایک عوامی ریلی سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہو کر کہا: ‘آپ نے جو یہاں یوگا ڈے کے موقع پردلی کی دوری ،جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد اور ریاستی درجے کی بحالی کے وعدے کئے تھے ان میں سے دو وعدوں کو آپ نے پورا کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘اب تیسرا وعدہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا ہے جس کے متعلق لوگ اور میڈیا ممجھ سے سوال کرتے رہتے ہیں، میرا دل یہ کہتا ہے کہ اس تیسرے وعدے کو بھی جلد پورا کیا جائے گا’۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے اپنا خطاب ایک ڈاکٹر سمیت ان سات افراد کو یاد کرتے ہوئے کیا جنہیں سال گذشتہ کے ماہ اکتوبر میں گنگن گیر میں ایک حملے میں جاں بحق کیا گیا تھا۔ یہ سات افراد سونہ مرگ ٹنل کے لئے ہی کام کرتے تھے۔

عمر عبداللہ نے کہا: ‘ان سات افراد نے اپنی زندگیاں اس پروجیکٹ اورقوم کی ترقی کے لئے نچھاور کیں’۔انہوں نے کہا: ‘بدقسمتی سے گذشتہ 35 برسوں سے جموں وکشمیر کے لوگ قوم کی ترقی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور میرا تعلق اس جماعت سے ہے جس نے قوم کے لئے بہت بڑی قربانی دی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی کا اس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں موجود ہونا ان لوگوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو جموں وکشمیر میں قیام امن کے مخالف ہیں، جو جموں وکشمیر کی ترقی سے خوش نہیں ہیں اور جو یہاں جمہوریت نہیں چاہتے ہیں’۔

انہوں نے کہا: ‘یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑے گا’۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کا زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ‘ سرد موسم میں جموں وکشمیر آنے کے لئے میں آپ کا مشکور ہوں، آج لگتا ہے کہ قدرت بھی ہمارے ساتھ ہے، آسمان صاف ہے، گرچہ سردی ہے لیکن ہلکی دھوپ بھی کھلی ہوئی ہے جس سے ہمارے دل گرم ہیں’۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سونہ مرگ میں 6.5 کلو میٹر طویل اسٹریٹجک ٹنل کا افتتاح کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکی ائیر لائن کا مسلم یو ایف سی چیمپئن کیساتھ انتہائی نامناسب رویہ، فائٹر احتجاجاً طیارے سے اترگئے

Next Post

وزیر اعظم کی قیادت میں جموں وکشمیر سے علیحدگی پسندی اور ملی ٹینسی کا خاتمہ ہو پایا: ایل جی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
Next Post
وزیر اعظم کی قیادت میں جموں وکشمیر سے علیحدگی پسندی اور ملی ٹینسی کا خاتمہ ہو پایا: ایل جی

وزیر اعظم کی قیادت میں جموں وکشمیر سے علیحدگی پسندی اور ملی ٹینسی کا خاتمہ ہو پایا: ایل جی

قوم کی ترقی اور خوشحالی کی راز بہتر ٹرانسپوٹیشن میں مضمر :نتن گڈکری

قوم کی ترقی اور خوشحالی کی راز بہتر ٹرانسپوٹیشن میں مضمر :نتن گڈکری

جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا باب رقم ہو رہا ہے: نریندر مودی

جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا باب رقم ہو رہا ہے: نریندر مودی

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

عمر دفعہ 370 کی منسوخی کو معمول پر لانے کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں : محبوبہ مفتی

امید ہے کہ وزیر اعظم ریاستی درجے کی بحالی کے وعدے کو جلد پورا کریں گے: عمر عبداللہ

مودی کی تعریف کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے عمر کو نشانہ بنایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »