امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر حکومت نے اپنے پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ذریعے 5 فروری 2025 کو شام 4 بجے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طے کی ہے۔
سول سیکرٹریٹ جموں میں اجلاس میں پاور سیکٹر کی اہم اصلاحات، خاص طور پر بجلی کی تقسیم کی نجکاری پر بات کی جائے گی۔
سرکیولر کے مطابق اجلاس جو چیف سیکرٹری اتل ڈلو نے طلب کیا ہے میں بجلی کے کئی معاملات کے ساتھ ایجنڈے میں بجلی کی نجکاری بھی شامل ہے۔
دوسری طرف سے جموں کشمیر پاور ایمپلائز کوآرڈینیشن کمیٹی نے 4 فروری کو ریاست گیر احتجاج کی کال دی ہے، جس میں محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کو ہڑتال پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔











