امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس کے لیے پی سی چیرمین اور رکن اسمبلی سجاد غنی لون نے سیکٹریٹ میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو منسوخ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں جموں و کشمیر کی 5 اگست 2019 سے پہلے کی آئینی پوزیشن کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
سجاد لون نے کہا ہے کہ این سی کی طرف سے لائی گئی قرارداد مبہم تھی اور اس نے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو واضح طور پر مسترد نہیں کیا، اس مسئلے پر ایک نئی قرارداد لائے ہیں۔
لون کی طرف سے لائی گئی قرارداد میں 5 اگست 2019 کے تمام اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور 5 اگست 2019 سے پہلے کی آئینی پوزیشن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ یہ قرارداد قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔









