امت نیوز ڈیسک //
ایک غیر معمولی واقعے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جی ایم سی اننت ناگ کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایم ایم اے بی ایم اسوسی ایٹڈ اسپتال میں ایک نو عمر لڑکے کی ناک سے ایک بڑا سانپ نما کیڑا نکال دیا۔
لڑکا ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ میں اس شکایت کے ساتھ آیا کہ اس کی ناک سے دم نما چیز باہر نکل رہی ہے۔ ای این ٹی کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر کشور نے معائنہ کیا اور شبہ ظاہر کیا کہ لڑکے کی ناک کے اندر ایک بڑا سانپ نما کیڑا موجود ہے۔
کیس کو ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عامر کے ساتھ زیر بحث لایا گیا، جس کے بعد سکشن اپلائی کیا گیا اور ایک بہت بڑا سانپ نما کیڑا ناک سے باہر نکالا گیا۔ کیڑے کی اصل نوعیت کی تصدیق کے لیے اسے فارنزک لیبارٹری بھیجا جائے گا۔










