• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

کولگام میں 4 ملزموں کو 12 سال کی قید اور ایک لاکھ روپیہ فی کس جرمانے کی سزا سنائی گئی: پولیس

by امت ڈیسک
18/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: معاشرے کو منشیات سے صاف و پاک بنانے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں این ڈی پی ایس کیس میں چار ملزموں کو 12 برسوں کی سخت قید اور ایک لاکھ روپیے فی کس جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کولگام پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرکے پرنسپل سیشن جج کولگام کی معزز عدالت سے مورخہ 23 جنوری 2025 کے فیصلے کے ذریعہ چار ملزمین کو سزا سنائی اور بعد ازاں 8 فروری کو سزا کی حد سنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں این ڈی پی ایس دفعہ 29 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 21/2021 میں یہ سزا سنائی گئی۔

ملزمان کی شناخت محمد اسلم وار ولد غلام حسن وار ساکن ارونی بجبہاڑہ، معراج الدین وانی ولد غلام محمد وانی ساکن نائو پورہ کھار پورہ، وقار احمد دار ولد محمد یاسین ڈار ساکن پادشاہی باغ سری نگر اور بلال احمد ہانجی ولد محمد مقبول ہانجی ساکن کھار پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس بیان کے مطابق ملزمان کو 26 اپریل کو پولیس پوسٹ فرصل کی پولیس پارٹی نے کھار پورہ میں کھیل کے میدان کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے بغیر لیبل کے 100 ایم ایل کی 36 بوتلیں اور چھ بوتلیں کوکاکس ڈی ایکس لیبل اور دو پولی تھین بیگز جن میں 130 چرس بھرا ہوا تھا، کو برآمد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے متعدد گواہان اور متعدد دستاویزات پیش کیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ عدالت نے شواہد پر غور کرنے کے بعد ملزمان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20، 8/22 کے تحت قصوروار پایا اور انہیں 12 سال کی سخت قید اور ایک لاکھ روپیہ فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔انہوں نے کہا کہ ملزموں کی یہ سزا منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کولگام پولیس کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مکھن دین خود کشی معاملے میں تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی:محبوبہ مفتی

Next Post

جی ایم سی اننت ناگ کے ای این ٹی محکمے نے ایک نو عمر لڑکے کی ناک سے سانپ نما کیڑا نکال دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
جی ایم سی اننت ناگ کے ای این ٹی محکمے نے ایک نو عمر لڑکے کی ناک سے سانپ نما کیڑا نکال دیا

جی ایم سی اننت ناگ کے ای این ٹی محکمے نے ایک نو عمر لڑکے کی ناک سے سانپ نما کیڑا نکال دیا

کٹھوعہ میں دو افراد قریب دو کروڑ نقدی رقم کے ساتھ گرفتار

کٹھوعہ میں دو افراد قریب دو کروڑ نقدی رقم کے ساتھ گرفتار

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میرواعظ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

سرینگر پولیس حضرت بل زون کے زیراہتمام کاسکو ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام

سرینگر پولیس حضرت بل زون کے زیراہتمام کاسکو ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام

این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں: سکینہ یتو

طلباءکے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی قعطی طور پر اجازت نہیں دی جائے گی: سکینہ ایتو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »