• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سنبھل جامع مسجد کے رنگ و روغن پر پابندی، ضیاء الرحمن برق کی حکومت اور اے ایس آئی پر تنقید

سنبھل جامع مسجد کے رنگ و روغن پر پابندی، ضیاء الرحمن برق کی حکومت اور اے ایس آئی پر تنقید

by امت ڈیسک
02/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سنبھل کی تاریخی جامع مسجد کے رنگ و روغن کی اجازت نہ ملنے اور ماہ رمضان کے باوجود اس مسجد کو سجانے کی اجازت نہ ملنے پر حکومت اور عدالت دونوں کے خلاف شدید برہمی اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ جس نے رنگ و روغن کی ضرورت نہ ہونے کی رپورٹ دی تھی کے خلاف تو سب سے زیادہ ناراضگی اور برہمی پائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں سماجوادی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد میں رنگ و روغن کوئی غیر معمولی بات نہیں بلکہ تمام عبادت گاہوں میں معمول کے مطابق ایسا ہوتا ہے۔ ویسے بھی رمضان شروع ہو رہا ہے اور ملک بھر کی مساجد میں رمضان سے پہلے پہلے رنگ و روغن کیا جاتا ہے اور مساجد کو آراستہ کیا جاتا ہے لیکن یہاں تک بغیر کسی عذر کے اور بغیر کسی قابل اعتراض بات کے رنگ و روغن کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قانون اور عدالت کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں خود عدالت کا نمائندہ شامل ہوتا تو رپورٹ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) آخر کس کے کہنے پر کام کرتا ہے؟ یہ محکمہ صرف مسلمانوں کی عبادتگاہوں پر قبضہ کرنے اور اس کا بھگوا کرن کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنبھل کی جامع مسجد میں رنگ و روغن کے معاملے پر ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کی رپورٹ کی بنیاد پر مسجد میں رنگ و روغن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، البتہ صفائی کی اجازت دے دی گئی۔
ضیاء الرحمن برق نے اس معاملے پر یوپی حکومت کے حلف نامے کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایاجس میں دعویٰ کیا گیا کہ جامع مسجد سرکاری زمین پر تعمیر کی گئی ہے۔ برق نے کہا کہ یہ ایک بے بنیاد دعویٰ ہے کیونکہ اسلامی اصولوں کے مطابق کسی بھی مسجد کی تعمیر صرف خریدی گئی زمین پر کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس اپنے دعوے کے ثبوت نہیں ہیں۔

اسی لئے وہ صرف اور صرف عوام کو گمراہ کررہی ہے۔اس تعلق سے دیگر مسلم ماہرین قانون نے بھی شدید اعتراض کیا ہے اور کہا کہ رنگ و روغن کی وجہ سے نہ مسجد کی ہیئت میںکوئی فرق آتا نہ دیگر کوئی پریشانی ہوتی لیکن یوپی حکومت نے اپنا فرقہ پرست چہرہ ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ وہ محکمہ آثار قدیمہ کی مدد سے اس مسجد پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میںسنبھل کی جامع مسجد میں اے ایس آئی کے سروے کے دوران پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ کئی اب بھی مفرور ہیں۔ پولیس نے حالیہ دنوں میں مفرور افراد کی تصاویر عوامی مقامات پر چسپاں کی ہیں اور ان کے بارے میں اطلاع دینے والوں کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ معاملہ مسلسل سیاسی اور قانونی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے جبکہ مسجد انتظامیہ اور مقامی مسلمان ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی امید کر رہے ہیں۔حالانکہ اس معاملے میں اگلے کچھ دنوں میں سماعت ہے جس میں فیصلے پر نظر ثانی کی امید کی جاسکتی ہے لیکن یہ بھی تبھی ممکن ہو گا جب یوپی حکومت اور محکمہ آثارر قدیمہ اپنے موقف میں تبدیلی کرے اوررنگ و روغن کی اجازت دینے پر کوئی اعتراض نہ کرے لیکن ایسا ممکن ہو گا اس پر شبہ بہر حال برقرار

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے رمضان کی مبارکباد پیش کی

Next Post

جموں:اننت ناگ کی دو نابالغ لڑکیاں گڑھے میں گر لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
جموں:اننت ناگ کی دو نابالغ لڑکیاں گڑھے میں گر لقمہ اجل

جموں:اننت ناگ کی دو نابالغ لڑکیاں گڑھے میں گر لقمہ اجل

پانچ اور 15 سال پر بچوں کا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرانا ضروری، یو آئی ڈے اے آئی کا اردو میں پیغام

پانچ اور 15 سال پر بچوں کا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرانا ضروری، یو آئی ڈے اے آئی کا اردو میں پیغام

بجٹ سیشن سے قبل این سی کانگریس کا مشترکہ اجلاس

بجٹ سیشن سے قبل این سی کانگریس کا مشترکہ اجلاس

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

ہمیں منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دشواری نہیں : ایل جی

اسمبلی میں شیخ خورشید کا احتجاج، ایوان سے باہر نکالا گیا

اسمبلی میں شیخ خورشید کا احتجاج، ایوان سے باہر نکالا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »