• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر پر 1,25,025 کروڑ روپے کا  قرضہ ہے: سرکار

میڈیکل کالج کے لیے سیلاب زدہ علاقے میں زمین الاٹ، اسمبلی میں بحث، انکوائری کا حکم

by امت ڈیسک
11/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر حکومت نے ہندوارہ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے یہ بیان منگل کو اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران جاری کیا، جب کپوارہ کے متعدد اراکین اسمبلی، بشمول ایم ایل اے ہندوارہ سجاد غنی لون، نے اس معاملے کو اٹھایا۔

لون نے ہندوارہ میں میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے نئی جگہ کی نشاندہی میں تاخیر پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا: ’’میں نے اس میڈیکل کالج کے لیے جد و جہد کی اور یہاں تک کہ بی جے پی کے لیے کام کرنے کا الزام بھی برداشت کیا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگ اس منصوبے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسے یہاں تعمیر نہیں ہونے دینا چاہتے۔‘‘

سکینہ ایتو نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’میں اب تک خاموش رہی، لیکن اب میں تحقیقات کا حکم دوں گی، کہ دریا کے قریب سیلاب زدہ علاقے میں زمین کیوں الاٹ کی گئی؟ اگر کوئی یہ ضمانت دے کہ یہاں کالج بننے کے بعد سیلاب سے متاثر نہیں ہوگا، تو حکومت کام جاری رکھے گی، ورنہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔ یہ کسی مخصوص سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے ایوان کا مسئلہ ہے، اور یہ منصوبہ ہرگز رکاوٹ کا شکار نہیں ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوارہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کا اعلان حکومتِ ہند نے جی ایم سی اُدھم پور کے ساتھ ہی کیا تھا تاکہ جموں و کشمیر میں طبی تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ دو کالج سابقہ یو پی اے حکومت کی جانب سے 2014 میں اعلان کردہ پانچ میڈیکل کالجوں کے علاوہ تھے۔ جی ایم سی اُدھم پور کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے، جبکہ جی ایم سی ہندوارہ کی تعمیر زمین کے تنازعے کے باعث رکی ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاسی میں ٹیمپو گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد کی موت، 8 دیگر زخمی

Next Post

عارضی ملازمین کا معاملہ:حکومت نے کیا کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
Next Post
گلمرگ فیشن شو میں حکومت کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

عارضی ملازمین کا معاملہ:حکومت نے کیا کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

مرکز نے میرواعظ کی قیادت والی اے اے سی، مسرور عباس انصاری کی جے کے آئی ایم پر 5 سال کی پابندی لگادی

مرکز نے میرواعظ کی قیادت والی اے اے سی، مسرور عباس انصاری کی جے کے آئی ایم پر 5 سال کی پابندی لگادی

پاکستان: کوئٹہ میں ٹرین  پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا

پاکستان: کوئٹہ میں ٹرین پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا

گاندربل: انتظامیہ نے ناگبل مارکیٹ کا اچانک معائنہ کیا

گاندربل: انتظامیہ نے ناگبل مارکیٹ کا اچانک معائنہ کیا

کٹھوعہ میں دو لاپتہ لڑکوں کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کٹھوعہ میں دو لاپتہ لڑکوں کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »