• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کو جلد ہی ریاست کا درجہ واپس ملے گا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
02/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی پُرخلوص قیادت نے روزِ اوّل سے عوام کو طاقت کا سرچشمہ تسلیم کیا ہے اور ہمیشہ اس اصول پر کاربند رہی ہے کہ حقیقی حکمرانی عوام کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہر حال میں عوام کی ایک مضبوط آواز رہی ہے اور آج بھی عوامی مسائل اجاگر کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود اور معزز شہریوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے پارٹی لیڈران، ممبرانِ اسمبلی اور عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، کیونکہ عوامی حمایت ہی پارٹی کی مضبوطی اور بالادستی کی بنیاد ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو حاصل بھرپور مینڈیٹ عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا:”اللہ کے فضل و کرم سے ہماری حکومت قائم ہو چکی ہے، اور پہلے دن سے ہی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔”

انہوں نے یقین دلایا کہ آہستہ آہستہ تمام انتخابی وعدے پورے کیے جائیں گے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر کو جلد ہی ریاستی درجہ واپس ملے گا اور عوامی حکومت کو بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں پاکستان فوج نے دراندازی کی: فوج

Next Post

وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن

وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن

وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے  مذہبی حقوق پر حملہ: سجاد لون

وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر حملہ: سجاد لون

نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے: محبوبہ مفتی

وقف ترمیمی بل: بھارت میانمارکی راہ پر گامزن: محبوبہ مفتی

مسلم تنظیموں کے تحفظات کو پارلیمانی پینل نے حل نہیں کیا: میر واعظ

مسلم تنظیموں کے تحفظات کو پارلیمانی پینل نے حل نہیں کیا: میر واعظ

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا راجوری سیکٹر کا دورہ

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا راجوری سیکٹر کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »