• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے: محبوبہ مفتی

وقف ترمیمی بل: بھارت میانمارکی راہ پر گامزن: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
02/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پیش کیے جانے کے بعد جموں و کشمیر کی تقریباً سبھی غیر بھاجپا سیاسی جماعتوں نے اس کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کیا ہے۔ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) نے کہا ہے کہ اس کے ارکان پارلیمنٹ اس بل کی سختی سے مخالفت کریں گے، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اسے ’’مسلمانوں کے خلاف سازش‘‘ قرار دیا ہے۔

پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا کہ ’’اگر لوگ خاموش رہے تو ’’بھارت میانمار کے راستے پر چل پڑے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیے، نہ کہ ’’بی جے پی کے ایجنڈے کے تحت‘‘۔

محبوبہ مفتی کے مطابق: ’’اگر ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ بھارت میانمار نہ بنے یا کشمیری پنڈتوں کے ساتھ جو ہوا وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو، تو انہیں آواز اٹھانی ہوگی۔ اگر خاموش رہے، تو کوئی بھی اس ملک کو بکھرنے سے نہیں روک سکتا۔‘‘ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وقف بل کا مقصد مسلمانوں کو بےاختیار کرنا ہے، اور دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک دہائی سے مسلمان مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔ ’’بی جے پی سے ہمیں کوئی امید نہیں، کیونکہ گزشتہ 10-12 برسوں میں مسلمانوں کو سرعام پیٹ پیٹ کر مارا گیا، ان کی مساجد مسمار کی گئیں، اور قبرستانوں پر قبضہ کیا گیا۔‘‘

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے بھی وقف بل کو ’’مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر حملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے ’’ایک اور دائیں بازو کی مداخلت‘‘ سے تعبیر کیا: لون نے سوشل میڈیا پر لکھا: ’’وقف، اپنی تعریف کے مطابق، مسلمانوں کی اجتماعی ملکیت والی جائیداد کا محافظ ہے۔ یہ ایک اسلامی تصور ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے مجوزہ ترمیم ’’ہمارے عقیدے میں کھلم کھلا مداخلت اور وقف کے اصل ذمہ داروں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے‘‘ کے مترادف ہے۔

گزشتہ روز سرینگر میں خواتین کے لیے مفت بس سروس کی تقریب کے حاشیہ پر عمر عبداللہ نے بھی واضح کیا کہ ان کی جماعت اس بل کو قبول نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا، ’’یہ بل ایک خاص مذہب کو نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ہر مذہب کے اپنے ادارے اور فلاحی شعبے ہوتے ہیں۔ ہماری فلاحی سرگرمیاں وقف کے ذریعے انجام پاتی ہیں، اور اس ادارے کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر حملہ: سجاد لون

Next Post

مسلم تنظیموں کے تحفظات کو پارلیمانی پینل نے حل نہیں کیا: میر واعظ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
Next Post
مسلم تنظیموں کے تحفظات کو پارلیمانی پینل نے حل نہیں کیا: میر واعظ

مسلم تنظیموں کے تحفظات کو پارلیمانی پینل نے حل نہیں کیا: میر واعظ

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا راجوری سیکٹر کا دورہ

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا راجوری سیکٹر کا دورہ

وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

48کے اے ایس آفسران کا تبادلہ،عمرعبداللہ کی صدارت میں 4 اپریل کو نیشنل کانفرنس کی ہنگامی میٹنگ

48کے اے ایس آفسران کا تبادلہ،عمرعبداللہ کی صدارت میں 4 اپریل کو نیشنل کانفرنس کی ہنگامی میٹنگ

ٹنگمرگ میں ٹیمپو ٹرولر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں

ٹنگمرگ میں ٹیمپو ٹرولر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »