• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تمام خواتین ‘شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کو محفوظ اسقاط حمل کا حق ہے :سپریم کورٹ

سپریم کورٹ سے ایکسنچرملازم کو راحت، پاکستان جانے کا حکم روک دیا گیا

by امت ڈیسک
02/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بنگلورو میں مقیم ایکسنچر کے ملازم احمد طارق بٹ اور اس کے اہلِ خانہ کی ملک بدری پر روک لگا دی ہے۔ حکومت کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر کے انہیں ملک سے نکالنے کی مہم کے تحت ان سب کو بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔

احمد طارق بٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خاندان کے تمام 6افراد کے پاس ہندوستانی پاسپورٹ اور آدھار کارڈ موجود ہیں، اس کے باوجود ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے دستاویزات کی جانچ کا حکم دیا اور اس وقت تک احمد بٹ اور ان کے خاندان کے خلاف کوئی زبردستی کا اقدام نہ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملہ میں ہائی کورٹ سے مزید ریلیف کے لیے رجوع کریں۔ حکومت کے نمائندے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے اس پر اعتراض کیا، لیکن عدالت نے کہا کہ "اس معاملے میں انسانی پہلو موجود ہے۔”

سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس مقدمے میں دیا گیا فیصلہ دیگر معاملات میں بطور نظیر استعمال نہیں کیا جا سکتا، جو ایک اہم نکتہ ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں کئی بھارتی شہریوں — خاص طور پر مسلم ناموں والے افراد — کو ملک چھوڑنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔

جمعہ کو سماعت کے دوران جسٹس سوریا کانت نے پوچھا کہ احمد بٹ ہندوستان کیسے آئے؟ بٹ نے بتایا کہ وہ 1997 میں اپنے والد کے ساتھ ہندوستان آئے تھے، جن کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا۔

سری نگر پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنا پاکستانی پاسپورٹ جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا، جس کے بعد ہندوستانی شہریت اور پاسپورٹ حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دیگر افراد خاندان 2000 میں ہندوستان آئے اور سب نے ہندوستانی شہریت اور پاسپورٹ حاصل کیے۔ ان کے مطابق، ان کے بہن بھائی سری نگر کے ایک نجی اسکول میں تعلیم یافتہ ہیں۔

احمد بٹ نے کہا کہ اس سب کے باوجود وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتہ ایک نوٹس جاری کیا جس میں ان سب کو ملک چھوڑنے کو کہا گیا، اور یہ غلط دعویٰ کیا گیا کہ وہ ویزے پر بھارت آئے تھے اور مدت ختم ہونے کے بعد رک گئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل او سی پر آٹھویں روز بھی گولی باری

Next Post

شادی کےبعد جیسلمیر آنے والی پاکستانی دلہنوں کو کچھ راحت ملی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
شادی کےبعد جیسلمیر آنے والی پاکستانی دلہنوں کو کچھ راحت ملی

شادی کےبعد جیسلمیر آنے والی پاکستانی دلہنوں کو کچھ راحت ملی

شادی اسسٹنس اسکیم کے لئے 8ویں جماعت تک کی تعلیمی قابلیت کو لازمی اہلیت قرار دینا غیر منطقی ہے: سید الطاف بخاری

شادی اسسٹنس اسکیم کے لئے 8ویں جماعت تک کی تعلیمی قابلیت کو لازمی اہلیت قرار دینا غیر منطقی ہے: سید الطاف بخاری

وادی میں تیز آندھی، آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان ازجان، نالہ لدر میں کمسن لڑکا ڈوب گیا

وادی میں تیز آندھی، آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان ازجان، نالہ لدر میں کمسن لڑکا ڈوب گیا

ڈل جھیل میں کشتی الٹ گئی، ایک کو بچا لیا گیا، دوسری لاپتہ، تلاش جاری

ڈل جھیل میں کشتی الٹ گئی، ایک کو بچا لیا گیا، دوسری لاپتہ، تلاش جاری

حملہ آوروں کو مٹی میں ملانے کا وقت آگیا ہے، انہیں تصور سے بھی بڑی سزا ملے گی: مودی

ملک میں کچھ لوگ تعمیر و ترقی سے پریشان ،ان کی نیند بھی اب حرام ہو چکی: وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »