• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آپریشن سندور: کانگریس کے الزامات پر وزیر خارجہ جے شنکر کی وضاحت

آپریشن سندور: کانگریس کے الزامات پر وزیر خارجہ جے شنکر کی وضاحت

by امت ڈیسک
27/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کے روز پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی برائے امور خارجہ کی میٹنگ میں وضاحت کرتے ہوئے آپریشن سندور سے متعلق کانگریس کے بیان کی تردید کی۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے ان الزامات کی تردید کی کہ پاکستان کو آپریشن سندور حملوں کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ مودی حکومت نے کانگریس پر جھوٹے پروپگنڈہ کا الزام عائد کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔ جے شنکر نے بتایا کہ ’دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملے مکمل ہونے کے بعد ہی پاکستان کو مطلع کیا گیا‘۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ "ہم نے آپریشن سندور میں دہشت گردی کے کیمپوں پر حملے مکمل ہوتے ہی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کو مطلع کیا تھا۔ پریس انفارمیشن بیورو میں پہلے ہی ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔ ممبران پارلیمنٹ کے گروپ دنیا کے مختلف حصوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس لیے پورے ملک کو متحد رہنا چاہئے۔”

جے شنکر نے کہا کہ آپریشن سندور نے پاکستانی افواج کی ساکھ اور مورال کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر بھارت کے موقف پر تین کے علاوہ کسی دوسرے ملک نے تنقید نہیں کی جبکہ سبھی نے بھارت کی کاروائی کو سراہا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ "پہلگام حملہ کے بعد، ہم نے 15 دن تک انتظار کیا کہ آیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا یا نہیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ دہشت گردی ان کی پسند کا ہتھیار بن چکی ہے۔ جب 9 مئی کی رات پاکستان نے ہمارے شہریوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ہماری فوج نے دوہری طاقت سے حملہ کیا اور ان کے فضائی اڈوں کو تباہ کردیا۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فوج کو آزادی دی ہے۔”

انہوں نے پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سامنے امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی معاملہ پر بھی صفائی پیش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے پینل کو بتایا کہ انہوں نے مبینہ امریکی "مداخلت” سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آپریشن کو روکنے کا فیصلہ پاکستان کی طرف سے درخواست کے بعد دو طرفہ طور پر کیا گیا تھا۔

اس اجلاس میں کانگریس کے علاوہ سماج وادی پارٹی، ڈی ایم کے اور دیگر پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ایل او پی راہول گاندھی نے ایک ویڈیو کلپ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ پر حملہ کیا تھا جس میں جے شنکر کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ حکومت نے فوجی آپریشن کے آغاز پر پاکستان کو حملے کے بارے میں بتایا تھا۔ کانگریس کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے ہند ۔ پاک جنگ پر دیئے گئے کئی دعویٰ پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل کے زیر اہتمام ون نیشن ون الیکشن کے موضوع پر "یوتھ پارلیمنٹ” منعقد 

Next Post

موسم گرما کی تعطیلات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: ڈائریکٹر تعلیم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
Next Post
موسم گرما کی تعطیلات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: ڈائریکٹر تعلیم

موسم گرما کی تعطیلات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: ڈائریکٹر تعلیم

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

امت شاہ 29 مئی کو جموں کا دورہ کریں گے

وزیر اعلیٰ کی  زیر صدارت پہلگام میں کابینہ کا اجلاس منعقد ، امرناتھ یاترا اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پہلگام میں کابینہ کا اجلاس منعقد ، امرناتھ یاترا اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

ترال میں تیز آندھی کے دوران درخت گرنے سے خاتون کی موت

شدید گرمیوں کے بعد موسم اچانک بدل گیا ، تیز بارشیں

شدید گرمیوں کے بعد موسم اچانک بدل گیا ، تیز بارشیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »