امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو پہلگام میں اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیاحت کی بحالی اور آنے والی امر ناتھ یا تراسمیت متعدد امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، وزیر سکینہ ایتو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پہلگام حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس متاثر و خاندانوں کو یہ پیغام دینے کے لیے منعقد کیا گیا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں "۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں کئی اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والی امر ناتھ یاترا پر امن اور خوش اسلوبی سے منعقد ہو گی۔ یہاں کے لوگ بہادر ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی ملی ٹنسی کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کو دو با روزندہ کیا جائے گا۔











