امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 27 مئی : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں منگل کی شام اچانک تیز ہواؤں کے درمیان درخت گرنے سے ایک خاتون کی جان چلی گئی۔
ذرائع نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ متوفی کی شناخت ترال کی رہنے والی سلیمہ کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں تیز ہوائیں چلیں، جس سے درخت گر گیا۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں گزشتہ چند گھنٹوں سے تیز ہوائیں اور تیز بارش ہو رہی ہے۔ (جے کے این ایس)











