امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 جون : نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جمعرات کی صبح ملی ٹینسی کی فنڈنگ اور سازش کیس کے سلسلے میں کشمیر بھر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ پولیس کی مدد سے این آئی اے کی ایک ٹیم نے جنوبی کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے جن میں شوپیاں کے ریبن، نلڈورہ، کولگام کے منزگام، دیوسر، سونی گام، اور بگام اور پلوامہ کے علاقے شامل ہیں۔
اسی طرح شمالی کشمیر کے سوپور اور کپواڑہ میں چھاپے مارے گئے۔
یہ رپورٹ درج ہونے تک کسی گرفتاری یا بازیابی کے حوالے سے کوئی اطلاع دستیاب نہیں تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔(جی این ایس)










