• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں پولیس کا ’غیر انسانی‘ فعل: ’چور‘ کی نیم برہنہ پریڈ، انکوائری کے احکامات صادر

جموں میں مبینہ  چور کی برہنہ پریڈ کی وائرل ویڈیو: کیا میرے سوا شہر میں معصوم ہیں سارے؟

اُمت رپورٹ/صوفی رفیق

by امت ڈیسک
26/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں کے بخشی نگر علاقے میں 24 جون کوجموں وکشمیر پولیس نے ایک مشتبہ چور کو ہجومی انداز میں نیم برہنہ حالت میں جوتوں کا ہار پہنا کر پولیس گاڑی کے بانٹ پر باندھ کر بازاروں میں گھماتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچایا ۔ یہ ہجومی انداز نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوا بلکہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سخت ردعمل اور انکوائری کے اعلان کا بھی سبب بنا۔
عینی شاہدین کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ایک شخص کو مبینہ طور چوری کی کوشش کے دوران لوگوں نے دھر دبوچا اور پولیس کے سپرد کیا۔ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف اس کی موقع پر ہی مار پیٹ کی بلکہ جوتوں کا ہار پہنا کر پولیس گاڑی سے باندھ دیا اور بازاروں میں گھما کر عوامی سطح پر شرمندہ بھی کیا۔ پولیس کی جانب سے مبینہ ملزم کی مارپیٹ اور گاڑی پر باندھے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےشیئر کی گئی۔چند صارفین اس واقعے کو براراست نشر بھی کررہے تھے۔

دوائی خریدتے ہوئے 40 ہزار روپے چوری کا الزام

اس شخص پر الزام ہے کہ یہ شخص دوائیاں خریدتے وقت پیسے چراتا تھا۔ویڈیو میںپولیس کو یہ اعلان کرنے کے لیے پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بخشی نگر علاقے میں ایک شخص جو دوا خریدنے آیا تھا اس چور نے اسکے چوری کی۔تقریبا40000 روپے کی چوری کے الزام میں اسے گرفتار کیا گیا ۔ بخشی نگر پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کی قیادت میں پولیس ٹیم میں کئی مقامی لوگ شامل تھے۔

انکوائیری کا حکم

پولیس کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین اور انسانی حقوق کارکنوں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں۔ وہیں حکام نے جموں کے تمام ایس ایچ اوز کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔ڈی آئی جی پولیس جموں۔سانبہ۔کٹھوعہ رینج، شیوم کمار نے اس حرکت کو ’غیر انسانی‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ’’یہ ہمارے قانون کے خلاف ہے، ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔‘‘

جموں پولیس نے بھی اعتراف کیا کہ پولیس ٹیم کا کردار’’غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب‘‘ تھا۔ انہوں نے قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینک کے ایک پولیس افسر کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک شخص کا اوپری حصہ برہنہ تھا۔ تھانہ بخشی نگر کے پولیس اہلکاروں نے اسے چپلوں کے ہار پہنا کر پریڈ کروائی۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے یہ عمل غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب ہے۔ اس کے لیے سخت محکمانہ کارروائی کی ضرورت ہے۔

دریں اثناء جموں پولیس نےان پولیس اہلکاروں کے خلاف ابتدائی انکوائری کا آغاز کیا ہے جو اس متنازعہ واقعے میں ملوث پائے گئے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

عوامی ردعمل

انسانی حقوق کے کارکنان اور قانونی ماہرین نے اس عمل کو غیر آئینی اور انسانی وقار کے منافی قرار دیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی انکوائری کے بعد متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ پولیس فورس کے وقار اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقع نہیں ہے۔جموں میں پیش آئے اس واقعے سے سال 2017کے ’’ہیومن شیلڈ‘‘ کی یاد تازہ ہوئی جس میں فوج نے پارلیمانی چناؤ کے روز ایک شخص کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کیا۔وسطی ضلع بڈگام میں پیش آئےواقعے میں میجر گوگوئی نامی ایک فوجی افسر نے فاروق احمد ڈار نامی ایک شخص کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا۔اس واقعے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔ تاہم اس میں ملوث میجر گوگوئی کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ اسی سال انہیں اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوشل میڈیا:رنگا رنگ لوگوں کی ایک صحراء نما بستی

Next Post

دعاؤں کی وہ وسعت کہاں گئی!

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان، آئی سی سی نے پی سی بی کے تین مطالبات مسترد کر دیے

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان، آئی سی سی نے پی سی بی کے تین مطالبات مسترد کر دیے

09/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد، قومی اوسط سے زیادہ: حکومت کی اسمبلی کو اطلاع

09/02/2026
جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

09/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ میں انسدادِ عسکریت پسندی آپریشن 20ویں مسلسل دن بھی جاری

09/02/2026
Next Post
قبولیتِ دعا! (افسانہ)

دعاؤں کی وہ وسعت کہاں گئی!

ایران نے اسرائیل پر 27 میزائل داغے، تحقیقی تنصیبات اور سپورٹ بیسز کو بنایا نشانہ، بڑے پیمانے پر تباہی، متعدد اسرائیلی زخمی

خون، راکھ اور ملبے : جنگوں میں صرف عام انسان مرتے ہیں

نئےہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل

نئےہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل

جزیرہ ہوائی میں ڈرون کے ذریعے مچھر کیوں چھوڑے جا رہے ہیں؟

جزیرہ ہوائی میں ڈرون کے ذریعے مچھر کیوں چھوڑے جا رہے ہیں؟

اسرائیل کو تسلیم کرنے والےممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش

اسرائیل کو تسلیم کرنے والےممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »